ہاتھ اور پاؤں کو خوبصورت بنانے کا سستا اور آسان نسخہ . بس یہ ایک چیز لگائیں اور پھر…

admin

hath paon ko khubsurat karne ka tarika

ہاتھ پاؤں کا خوبصورت ہونا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ چہرہ اگر صاف ہو اور ہاتھ پیر بدنما ہوں تو لوگوں میں بیٹھتے ہوئے پر اعتمادی نہیں ہوتی ۔تو جانیں کہ کیسے گھر میں ہی آپ اپنے ہاتھوں اور پیروں کو اچھی طرح بلیچ کرسکتی ہیں۔

ٹپ
٭ سب سے پہلے آپ ایک لیموں، ٹماٹر، آلو اور پیاز کا رس نکال لیں۔
٭ آلو اور ٹماٹر میں کیونکہ بلیچنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں اور لیموں میں سٹرک ایسڈ جبکہ پیاز رنگ نکھارنے میں مدد دیتا ہے اس لئے ان تمام گھریلو اجزاء کو ملا کر استعمال کرنا جلد کے لئے بہت مفید ہے۔

٭ اس رس میں اب ایک چمچ میٹھا سوڈا، ہلدی، دہی اور گلاب کا عرق شامل کر کے پیسٹ بنالیں۔

٭ اس پیسٹ کو اپنے پیروں اور ہاتھوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر پانی سے دھو لیں اور روئی کی مدد سے یا سفید کپڑے سے ہاتھ پیر رگڑ کر صاف کرلیں اس سے آپ کے ہاتھ اور پیر بھی چہرے کی طرح چمک جائیں گے۔
اور اس سے آپ کو بازاری بلیچ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

Leave a Comment