کیا آپ بہت پریشان ہیں سخت تکلیف میں ہیں ؟ تو پھر 11 بار پڑھ لیجئے

admin

har mushkil ka wazifa

آپ یہ دعا پڑھا کیجئے کوئی پریشانی ہے تکلیف ہے گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف کے ساتھ یہ پڑھ لیجئے اور حدیث مبارک سے یہ دعا اخذ کی گئی ہے کہ باضابطہ و مستند دعا ہے ایک ایسا وظیفہ ہے کہ آپ وہ پڑھا کیجئے آپ کی پریشانی تکلیف کوئی بھی ہے مالی ہے یا کوئی جانی ہے یا تعلیمی ہے یا جسمانی ہے آپ یہ پڑھا کیجئے

اللہ تعالیٰ انشاء اللہ تعالیٰ آپ دیکھیں گے کہ آپ کیسے اس مصیبت اور پریشانی سے نکل جائیں گے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ مشکل سے مشکل ترین حالت میں اگر آپ پھنس گئے ہیں تو یہ دعا اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے پڑھ لیا کریں یہ بہت ہی چھوٹی سی دعا ہے یہ دومنٹ کا وظیفہ ہے اگر پریشانی بہت زیادہ ہو تو بندہ دو تین دن بھی پڑھ سکتا ہے ہر نماز میں بھی پڑھ سکتا ہے کیونکہ یہ صرف دو منٹ کی ہی دعا ہے دیکھ لیجئے گا کہ اللہ تعالیٰ کیسے آپ کو پریشانیوں سے نکالے گا ۔مشکلات میں جو قبولیت ہوتی ہے لوگ کہتے ہیںکہ ہماری قبولیت ہوجائے اس کے بارے میں ایک حدیث پڑھئے کہ آپ کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی حضرت ابو ہریرہ ؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جسے پسند ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی مشکل حالات میں بھی قبولیت ہو اور آپ کی رہنمائی کی جائے اور آپ کا ساتھ دیاجائے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تو اسے چاہئے جب اس پر اچھے حالات ہوں تو اس وقت بھی اپنے رب سے مانگنا مت بھولے یعنی دعا کرنا مت بھولو انشاء اللہ تعالیٰ جب آپ شدید تکالیف میں ہوں گے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائشوں کے طور پر بھی ہم پر آتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس میں بھی آپ

کی ایسی مدد فرمائیں گے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے تھک جائیں گے ۔ وہ دعا یہ ہے :حضرت اسماء بنت عمیس ؓ روایت کرتی ہیں فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے سے فرمایا کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھا دوں جن کو تم سختی اور مصیبت کے وقت پڑھا کرو سوچئے سختی اور مصیبت کیا ہوتی ہے مشکل حالات بدترین بھنوروں میں پھنس جاتا ہےبندہ اسے کہتے ہیں مشکل حالات تو حضرت اسماء فرماتی ہیں کہ نبی پاک نے یہ فرمایا کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ بتاؤں جو مشکل اور سختی میں تم پڑھا کرو اور اللہ تمہاری مدد فرمائے تو پھر نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھا کرو :اللہُ اللہُ رَبِی لَا اُشرکُ بہٖ شیئًا۔اللہ اللہ میرارب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں مانتا۔ یہ سنن ابی داؤد شریف کی روایت ہے ۔یہ مشکل سے مشکل ترین حالات میں پڑھی جائے تو دیکھیں میرارب کیسے آپ کی مدد کرتا ہے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment