ماہ شعبان کا مبارک مہینہ ختم ہونیوالا ہے اور رمضان کی آمد ہے رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالیٰ کی بڑی عظیم نعمت ہے اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار وبرکات کا سیلاب آتا ہے اور اس کی رحمتیں موسلا دھار بارشوں کی طرح برستی ہیں لیکن ہم لوگ اس مبارک مہینہ کی قدرومنزلت سے واقف نہیں ۔ ہماری ساری فکرو جدوجہد مادیت اور دنیاوی کاروبار کیلئے ہے اس مبارک مہینہ کی قدردانی وہ لوگ کرتے ہیں جن کی فکر آخرت کیلئے اور جن کا مہور بعد الموت ہو ۔ آپ لوگوں کو حدیث بتاتے ہیں کہ جب رجب کا مہینہ آتا ہے تو حضوراکرمﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے ۔
جس کا ترجمہ ہے اے اللہ ہمارے لیے رجب اور شعبان کے مہینہ برکت عطاء فرما ہمیں رمضان کے مہینہ تک پہنچا دیجئے ۔ رمضان کا انتظار ٹھنڈی بہار کی آمد جیسا ہے جس طرح ظاہری موسموں میں ایک بہار کا موسم ہے اس طرح روحانی کائنات کا موسم بہار ماہ رمضان ہے ۔ کتنے خوش قسمت ہیں کہ جن کی زندگیو ں میں ایک مرتبہ پھر نعمتیں لیکر آئی ہے ۔ ورنہ کتنے ایسے تھے جو اس بہار سے پہلے ہم سے جدا ہوگئے ہمیں خوش ہونا چاہیے یہ دن دوبار ہماری زندگی میں آئے۔اللہ پاک فرماتے ہیں کہ اے بندے تو مغفرت مانگ تاکہ میں تجھے بخش دوں تو اپنی خطائوں کی معافی مانگ بے شک میں ہی تجھے بخشنے والا ہوں ۔ ترجمہ میں اللہ سے اپنے تمام گن اہوں کی بخشش مانگتی ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتی ہوں۔
اللہ پاک ہمیں مصیبتوں، بلائوں اور پریشانیوں سے نجات دلاتا ہے اگر ہم سچے دل سے توبہ کرے تو وہ رب توبہ قبول کرتا ہے رسول اللہ کا ارشاد مبارک ہے کہجس نے ایمان کے ساتھ اورثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے گزشتہ سارے گن اہ معاف کر دیئے جائیں گے ہمیں یہ دعا مانگنی چایئیے ترجمہ’اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والہ ہے۔آج آپ کو ایسا وظیفہ بتائیں گے جو صدیوں سے آزمایا ہوا ہے ۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اور ہم قرآن وہ چیز اتارتے ہیں جو شفاء اور رحمت ہے ایمان والوں کیلئے سورۃ یٰسین پاک کی آیت سلم قولاً من رب رحیم میں بہت سے پوشیدہ اثرات بے شمار فضائل اور ہر قسم کے امراض سے شفاء کا حل موجود ہو ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن پاک کا دل یٰسین پاک ہے یٰسین پاک کا دل یہ آیت ہے آج کل کالے علم اور کالے جادو کا مرض بڑھتا جارہا ہے ۔آئے د ن کوئی نہ کوئی ہر گھر میں اس مرض میں مبتلا نظر آتا ہے یہ عمل ان لوگوں کیلئے جو کالے علم کیوجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں ۔ آپ نے ماہ شعبان کے آخر ی دنوں میں 300مرتبہ سلم قولاً من رب رحیم باوضو حالت میں پڑھ کر پانی اور مریض دم کریں جیسا بھی کالا جادو اور بیماری ہوگی دور ہوجائیگی ۔