بقرعید کی آمد آمد ہے۔ گلیوں بازاروں میں ہر جگہ گائے ،بکروں کی آؤ بھگت کی جا رہی ہے۔ خواتین گھرونمیں فریج کی صفائیاں کرنے میں مصروف نظر آتی ہیں تاکہ جب قربانی کا گوشت فریج میں رکھا جائے تو نہ تو کوئی بدبو آئے اور نہ ہی فریج میں جگہ کم پڑے۔ اب اپنے اپنے گھروں میں فریج کی صفائی تو سب ہی لوگوں نے کرلی ہوگی اور کچھ لوگ تو بالکل آخری دنوں میں اپنی فریجوں کو صاف کرتے ہیں تاکہ مزید زیادہ دنوں تک فریج صاف رہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ گوشت رکھنے کے بعد اکثر فریج میں سے بدبو آنے لگتی ہے، جس کو زائل کرنے کے لیے دوبارہ فریج کو دھونے کی زحمت اٹھانی پڑتی ہے۔ لیکن اب یہ مسئلہ نہیں گا۔
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ فریج میں بس یہ ایک چیز رکھ دیں پھر نہ تو گوشت رکھنے کے بعد کوئی بدبو آئے گی اور نہ ہی آپ کو دوبارہ فریج دھونے کی زحمت اٹھانی پڑے گی۔
1:ایک بار فریج کو اچھی طرح سے دھونے کے بعد ،کافور کے پانی میں ایک کپڑا بھگوکر اس کو فریج پر اچھی طرح پھیر لیں۔
2: پھر ایک گیلے کپڑے سے فریج کو دوبارہ صاف کرلیں۔
3:فریج میں گوشت رکھنے سےپہلے ایک پیالی میں بیکنگ سوڈا ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ اس سے نہ تو کبھی گوشت خراب ہوگا اور نہ ہی گوشت میں سے کسی قسم کی بدبو آئے گی۔
4:اسی طرح ایک لیموں کاٹ کر اس کے دو ٹکڑے کرلیں اور ایک ٹکڑے پر بیکنگ سوڈا ڈال کر فریج میں کسی جگہ رکھ دیں، لیموں ساری بدبو کو اپنے اندر جذب کرتا رہے گا اور فریج میں سے کسی قسم کی مہک نہیں آئے گی۔