گوند کتیرا ہماری صحت کے لیے انتہائی مُفید اور فائدے مند ہے اور اس میں بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر یہ گرمی میں ہمارے جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔لُو لگ جانے کی صورت میں گوند کتیرا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہےاور اسے عام طور پر گرمی لگ جانے کی صورت میں پانی میں بگھو کر نرم کیا جاتا ہے اور ٹھنڈے شربت میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔
گوند کتیرا دستوں اور اسہال کی بیماری میں بھی بہت مُفید ہے یہ نظام انہطام کو بہتر بناتا ہے اور ہمارےجسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہےاوراس کا استعمال مرد حضرات کی صحت پر انتہائی حیرت انگیز نتائج پیدا کرتا ہے۔گوند کتیرا جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔یہ خواتین کے پستان کو بڑھانے والی ہربل ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے
طبیب حضرات صدیوں سے اسے زچہ خواتین کی کمزوری دُور کرنے کے لیے ایسی خواتین کو کھلاتے آرہے ہیں کیونکہ کہ یہ زچہ اور بچہ دونوں کے لیے انتہائی مُفید ہے۔گوند کتیرا ٹراگیرکنتھ گم ایک کانٹے دار پودے غراگیرکنتھ کی اندرونی رطوبت سے حاصل کیا جاتا ہے، یہ پودا عام طور پر مختلف پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور دُنیا میں سب سے زیادہ گُوند کتیرا ایران میں پیدا کیا جاتا ہے۔ اس پودے کی گُوند کی کوئی خوشبو اور ذائقہ نہیں ہوتا یہ پودے کی اندرونی رطوبت کو خُشک کرنے کے بعد بنایا جاتا ہے اور اس کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، کھانے کیساتھ ساتھ اس کو انڈسٹری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
آپ نے پندرہ سے بیس گرام گوند کتیرا جو آپ کے پپوٹے کے برابردانے یا دو دانوں کو لے لیں۔ اس کو کسی صاف برتن میں رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ جس برتن میں گوند کتیر ا بھگونا ہے اس کا سائز اچھا خاصا ہونا چاہیے ۔کیونکہ گوند کتیراسائز کے مقابلے میں بہت زیادہ پھولتا ہے۔ اس کو اگر صیحح طریقے سے نہیں بھگویا گیا اور اس کو اگر آپ نے استعمال کر لیا تو یہ آپ کے معدے میں جا کر پھول جائے گا جو کہ آپ کو نقصان پہنچائے گا۔ اس کو عام طور پر شربت ، دودھ یا ملک شیک میں استعما ل کیا جاتا ہے۔
اگر موسم گرما میں صندل کے شربت میں ڈال کراس کو استعمال کریں گے تو یہ معدہ اور جسم کو بہت زیادہ ٹھنڈ ک پہنچاتا ہے۔ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض بھی گوند کتیرا کا استعمال کرکے اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ یہ بات بھی یادرکھیں کہ ایک ہفتے میں تین بار سے زیادہ اس کو استعمال نہیں کرنا۔اب آپ کو اس کے سائیڈ ایفیکٹ بھی بتا دیتے ہیں۔ اگر آپ غلط طریقے سے استعمال کریں گے تو جیسا کہ اس کا مزاج سرد ہوتاہے۔ اگر آپ کو نزلہ ، زکام، فلو وغیرہ ہے تو قطعاً گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں۔ گوندکتیرا کا استعمال اسی وقت کرنا چاہیے جب تک سورج نکلا ہو اہے۔
سورج ڈھلنے کے بعد اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ جن لوگوں کو قبض رہتی ہووہ قطعاً استعمال نہ کریں۔ حاملہ خواتین اور فیڈنگ ماں بھی گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں۔ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔ وہ بھی گوند کتیرا کا استعمال احتیاط سے کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔