چہرے کے غیر ضرور اور فالتو بال جس کی وجہ سےاکثر لڑکیاں بے حد پریشان رہتی ہیں بعض لڑکیاں تو مختلف کر یمیں اور بہت سے ٹوٹکے استعمال کر تی رہتی ہیں لیکن ان کو وقتی تو فائدہ ہو جا تا ہے .لیکن دس پندرہ دن کے بعد غیر ضروری بال دوبارہ آنا شروع ہو جا تے ہیں اس طرح ان کے پیسوں کا بھی بہت زیادہ ضیاع ہو تا ہے. تو آج جو نسخہ ہم آپ کے ساتھ شئیر کریں گے وہ ہمارے ساتھ ایک دوست نے شئیر کیا تھا .تو اس لیے ہم نے سوچا کہ اس نسخے کو آپ کے ساتھ بھی شئیر کر دیا جائے.
بہت ہی سادہ اور آسان نسخہ ہے تو نیاز بو کے بیج اس نسخے کو بنانے کے لیے پہلے نمبر پر ہمارا مین اجزاء ہے. نیاز بو کے بیج آپ کسی بھی پنسار سٹور سے لے سکتے ہیں. یہ صرف آپ نے پچاس روپے کے لے لینے ہیں تقریباً پنسار سٹور سے مل جا ئیں گے اس کو گرائینڈر کی مدد سے گرائینڈ کر کے اس کا پاؤڈر بنا لیں. اس کا پاؤڈر بنانے کے بعد آپ کو چاہیے ہوگا ایک عدد پیاز ،آپ ایک چھوٹا سا پیاز لیں اور اس کو کدو کش کر یں اب اس کا ہم نے رس نکال لینا ہے. اب جو نیاز بو کے بیج کا ہم نے پاؤڈر بنا یا تھا اس کو پیاز کے رس میں شامل کر دیں۔
اس کے اس میں ایک چٹکی سفید ہلدی کی ڈال دیں ۔ اب ان تمام کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ان چیزوں کو اچھے سے مکس کر نے کے بعد اس کو اپنے جسم کے کسی بھی حصے پر آپ بے فکر ہو کر لگا سکتے ہیں جہا ں جہاں آپ کے بال ہوں گے وہاں وہاں یہ ریمیڈی اپلائی کر سکتے ہیں اور آپ بے فکر ہو کر یہ ریمیڈی استعمال کر سکتی ہیں کیونکہ اس ریمیڈی سےآ پ کو بہت ہی زیادہ فائدہ حاصل ہو نے والا ہے .اس ریمیڈی کے استعمال سے آپ کے جو غیر ضروری بال ہیں جسم پر یا جسم کے کسی بھی حصے پر آیا کہ ٹانگوں پر ہیں، بازوؤں پر ہیں، ہاتھوں پر ہیں ،اور گردن پر ہیں، چھاتی پرہیں، پیٹ پر ہیں، پاؤں پر ہیں حتیٰ کہ جسم کے کسی بھی حصہ پر ہیں ان بالوں کو بہت ہی جلدی صاف بھی کر دے گی اور ان بالوں سے جو ہونے والی شر مندگی ہے اس شرمندگی کو بھی ختم کر دے گی۔ یہ بہت ہی خاص ریمیڈی ہے ان لڑ کیوں کے لیے اور ان لڑکوں کے لیے ان خواتین کے لیے اور ان مردوں کے لیے جو اپنے غیر ضروری بالوں کی وجہ سے بہت ہی زیادہ پریشان ہیں۔ ان کے لیے یہ ریمیڈی بہت ہی خاص ہے اس ریمیڈی کو آپ نےضرور استعمال کر نا ہے تا کہ اس سے بھر پور فائدہ حاصل ہو سکے