گرم پانی کے ساتھ کھجور کھانے کے حیرت انگیز فوائدجان کر آپ حیران رہ جائیں گے

admin

Updated on:

garam pani ke sath khajoor khane ke fayde

کھجور ایک ایسا پھل ہےجو زیادہ تر خلیج فارس کے علاقوں میں بکثرت پائی جاتی ہے. کھجور ایسے حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہوتی ہے کہ اس پھل کو سنتِ نبوی کا اعزاز بھی حاصل ہے،پوری دنیا کی سب سے اعلٰی ترین کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور اس کے مضافات میں پائی جاتی ہے۔کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے،

مسلم دنیا میں کھجور کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس کے درخت کو بہترین قرار دیا ہے کیونکہ یہ درخت صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے بہت برکت والا درخت ہے اور تپتے صحراؤں میں بھی اس قدر لذیذ اور مٹھاس سے بھرپور پھل دیتا ہے۔اب تو جدید سائنس نے بھی یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل غذاء ہے کہ جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ ہمارے جسم میں خون کی کمی اور پانی کی کمی کو دور کرتی ہے جبکہ کئی مختلف بیماریوں کا علاج بھی اس کے استعمال میں چھپا ہے۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر بھوکا پیاسا رہنے کے بعد جسم کی توانائی کم ہو جاتی ہےاس لیے افطار کے وقت ایسی مکمل غذا کی بےحد ضرورت ہوتی ہے جو ہمارے جسم کو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کر سکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کر دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

کھجور کے حیرت انگیز فوائد: کمزور جسم کو طاقتور بنانے کے لیے کھجور کا استعمال کریں جن لوگوں کا وزن بہت زیادہ کم ہو یا جسم میں خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اور شہد کا استعمال کرنا چاہئے، اور روزانہ کی بنیاد پر کھجور کھانی چاہیئے۔

امراضِ قلب میں مفید:کھجور امراض قلب میں بھی بہت فائدہ مند ہے اس میں موجود نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرنے میں‌مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور اس میں موجود غذائی اجزاء خون بننے میں مدد دیتے ہیں .کھجور فائبر، میگنیشم اور کیلشیم کے حصول کا بہترین اور آسان ذریعہ ہے اور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔

کولیسٹرول گھٹائے:کھجور فیٹ سوڈیم اور کولیسٹرول فری ہوتی ہے، یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کے لیے بےحد فائدے مند ہے، خصوصاً مدینہ منورہ کی عجوہ کھجور کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لئے 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر ان کا باریک سفوف بنا کر محفوظ کر لیں اور روزانہ نہار منہ اس کا استعمال کریں، کولیسٹرول لیول کم ہو جائے گا۔

گرم پانی کے ساتھ کھجور کھانے کے فوائد: اگر نیم گرم پانی کے ساتھ 3 عددکھجور کھالی جائیں تو یہ جسم کی اضافی چربی کو گھٹاتی ہیں اس کے علاوہ سینے کی جکڑن ،کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بھی یہ بہت زیادہ فائدے مند ہے، چونکہ کھجور کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے یہ پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے، نیم گرم پانی کے ساتھ کھجور استعمال کرنے سے وزن گھٹتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست ہوتا ہے جبکہ یہ خون کو بھی صاف کرتی ہے۔

Leave a Comment