لمبے گھنے اور مضبوط بال ہر مرد اور عورت کی خواہش ہوتی ہے۔ مگر ایسے لمبے اور گھنے بال ایک ہی رات میں یکمشت حاصل نہیں ہوتے اسکو حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے. مگر اسکا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ آپکا لمبے اور خوبصورت بال حاصل کرنے خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ بس آپکو کچھ بنیادی طریقے معلوم ہونے چاہیے جس پر عمل کرکے آپ خوبصورت لمبے اور گھنے بال پانے کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔
آج ہم آپکو ایسے آسان اور مفید طریقے بتارہے ہیں جو کی بہت جلد سے جلد اثر دکھاتے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ یہاں جلد سے جلد سے مراد کچھ دن نہیں بلکہ آپکو اس میں کچھ مہینے بھی لگ سکتے ہیں مگر یہ کرکے آپکے بال عام روٹین سے تیزی سے بڑھیں گے۔بالوں کو شخصیت کا ایک اہم حصہ بھی مانا جاتا ہے. صدیوں سے خوبصورت بال ہر خواتین یا لڑکی کی خواہش رہی ہے ۔مگر یہ یاد رکھیں کہ ایک رات میں لمبے اور گھنے بال حاصل نہیں ہوتے اس کیلئے تھوڑا صبر کرنا ہوتا ہے ۔اس کے لیے کسی بھی ریمڈی کو مستقل مزاجی سے استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ اکثر لوگ صرف دو سے تین دن ریمڈی استعمال کرتے ہیں پھر کہتے ہیں ہمیں اس کا کوئی فرق نہیں ہوا ۔یہ کوئی جادو تو ہے نہیں جو اتنی جلدی بال لمبے ہوجائیں ۔ ریمڈی کے ساتھ آپ کو اپنی خوراک پر بھی توجہ دینے کی خاص ضرورت ہے ۔ ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو ۔ پندرہ ہی دن میں آپ اپنے بالوں میں فرق دیکھیں گے ۔
سب سے پہلے تو آپ کے بال گرنا بند ہوں گے پھر بال لمبے گھنے ہونا شروع ہوجائیں گے ۔آپ نے اس ریمڈی کو بنانے میں استعمال کرنا ہے سرسوں کا تیل یہ عام طور پر ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اگر نہیں بھی ہوتو بازار سے بہت کم قیمت میں مل جاتا ہے ۔ آپ چاہیں تو بازار میں ملنے والا کھلا تیل بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ چار چمچ آپ نے سرسوں کا تیل لیکر اسے کسی باؤل یا برتن میں ڈال دیں۔ آپ اسے زیادہ مقدار میں بنا کر نہیں رکھ سکتے ۔ ہر دفعہ فریش بنا کر لگانا ہوگا۔ یہ بالوں کے حساب سے بنائیں۔ پھر آپ نے لہسن کے دو سے تین جوے لے لینے ہیں اور ان جووں کو تیل میں اچھی طرح پکا لینا ہے یہاں تک کہ وہ جل کر کالے ہوجائیں اور ان کا رس تیل میں شامل ہو جائے پھر آپ نے وٹامن ای کا ایک کیپسول اس میں ڈال دینا ہے پھر اچھے سے مکس کرلیں ۔جب یہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو پورے بالوں میں لگائیں اور ہلکا ہلکا مساج کریں اور دوگھنٹے کیلئے اسے ایسے چھوڑ دیں اور دو گھنٹے بعد شیمپو وغیرہ سے سر دھولیں ۔
یہ ریمڈی آپ سات دن روزانہ کریں پھرہر ایک دن استعمال کریں گے تو بہت ہوگا اس کے ساتھ آپ نے اپنی خوراک میں مچھلی کو لازمی شامل کرنا ہے ہفتے میں ایک بار مچھلی ضرور کھائیں اگر ایسا ممکن نہ تو مچھلی آئل کے کیپسول مارکیٹ سے لیکر استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کے بالوں سے جڑی ہر پریشانی ختم ہوجائیگی ۔ آپ اسے ضرور استعمال کریں