اگر آپ کی فریج سے بھی بو آتی ہے تو درج ذیل طریقے آزمائیں

admin

fridge ki badbu kaise hataye

کیا آپ کے فریج سے بھی لہسن کی، گوشت کی، ادرک کی بو آرہی ہے ؟ تو ہمارے بتائے ہوئے یہ ٹوٹکے آزمائیں اور بو سے نجات پائیں۔

1۔ کوئلے کا استعمال:
زیادہ تر لوگوں کو پتہ ہوگا کہ اگر آپ فریج میں چھوٹا سا کوئلے کا ٹکڑا کسی برتن یا پیالے میں ڈال کر رکھ دیں تو اس سے فریج کی بو ختم ہوجائے گی۔ اس کوئلے کو کم از کم تین دن رکھیں اس کے بعد بدل دیں۔

2۔ بیکنگ سوڈا:
فریج میں کھانوں کو تروتازہ رکھنے اور اس میں سے بوکو ختم کرنے کے لئے بیکنگ سوڈا بھی بہت کمال کا ٹوٹکہ ہے، بیکنگ سوڈا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور سستا ترین طریقہ ہے۔ یہ فریج سے تمام کھانوں کی بو کو ختم کر دے گا اور آپ کے فریج کو تروتازگی کا احساس دے گا۔

3۔ لیموں کی دلفریب مہک:
لیموں یوں تو بے شمار چیزوں میں کام آتا ہے جس میں کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے سے لے کر صفائی ستھرائی اور صحت کے حوالے سے بھی بے انتہا مفید ہونے کے ساتھ ساتھ گھر میں خوشگوار تروتازگی کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔ اس کی خوشبو والی مختلف پروڈکٹ دن رات ہمارے استعمال میں رہتی ہیں۔ فریج کی بو ختم کرنے کے لئے لیموں کا رس کسی برتن میں نکال کر فریج میں رکھ دیں اور دو تین دن بعد بدل دیں، اس سے فریج میں ایک اچھی سی لیموں کی خوشبو فریج میں محسوس ہوگی اور ساری ناگوار مہک کو لیموں اپنے اندر جذب کر لے گا۔

4۔ کافی:
اگر آپ کے گھر میں کوئی ایسی چیز موجود نہیں کہ جس سے فریج کی بو کو ختم کیا جا سکے تو اپنے کچن میں جائیے اور کافی اٹھا لائیے اب اس کو کسی پیالی میں ڈال کرفریج میں رکھ دیں ، اگر کافی کے بیج ہوں تو وہ بھی فریج میں رکھے جا سکتے ہیں اس سے فریج سے ہر قسم کی بو ختم ہوجائے گی۔

5۔ اخبار کی بال:
اگر آپ کے گھرمیں کچھ پرانے اخبار موجود ہیں تو سمجھ لیں کہ فریج کی بو کا مسئلہ حل ہوگیا۔ فریج میں بو کی وجہ اس میں پیدا ہونے والی نمی ہے ، اخبار کی بال بنا کر اگر فریج میں رکھ دیں گے تو یہ ساری نمی کو اپنے اندر جذب کر لے گی اور بو پیدا نہیں ہونے دے گی۔ اس کے ساتھ اگر فریج میں خانوں میں اخبار کا ٹکڑا بچھا دیں، تو بھی یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے لیکن اخبار کو بھی کچھ عرصے بعد ضرور بدل لیں۔

Leave a Comment