اللہ رب العالمین کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک انتہائی خوبصورت، دلکش پیارا ، اور بابرکت نام الوھاب بھی ہے ۔ اس نام مبارک کی برکت سے اللہ رب العالمین اپنے بندوں پر بے شمار رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اپنے بندوں پر خصوصی کرم اور فضل فرماتا ہے ۔ الوھاب، اس کا مطلب ہے… بہت عطا کرنےوالا ۔
فقر و فاقہ سے نجات کے لیے الوھاب اسم مبارک کا وظیفہ انتہائی مجرب اور مقبول ہے ۔ یَا وَھَّابُ اسم مبارک کا وظیفہ کرنے کے بے انتہا فوائد و ثمرات ہیں ۔ جن میں نیچے مندرجہ ذیل چند ہیں ۔
اس اسم مبارک کے وظیفہ کی برکت سے اللہ تبارک و تعالیٰ فقر و فاقہ سے اس طرح نجات دے دیتا ہے جس کا انسان کو کبھی وہم و گمان بھی نہ ہو۔ نمازِ چاشت کے بعد سجدہ میں 7 مرتبہ اس اسم مبارک کے وظیفہ کی برکت سے اللہ رب العالمین غنائے قلب عطا کرتا ہے۔ نمازِ چاشت کے بعد سجدہ میں سر رکھ کر 100 مرتبہ اس نام پاک کا ورد کرنے سےرزق میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس اسم مبارک کا وظیفہ ہمیشہ با وضو ہو کر کریں ۔ اور اس وظیفے کے اوّل و آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی ضرور پڑھیں۔ پھر اس کا ورد ایک سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔ اس وظیفہ کو آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 دن ؛ 21 دن؛ 40 دن ؛ یا اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے کر سکتے ہیں ۔بلکہ اگر آپ کو اللہ رب العزت توفیق عطا فرمائے تو اس وظیفے کو آپ عمر بھر جاری بھی رکھ سکتے ہیں ۔