چربی منٹوں میں غائب ، خون میں زبردست اضافہ ،آدھے لیموں اور ایک چمچ شہد کا کمال کا نسخہ

admin

Updated on:

faltu charbi kaise kam kare in urdu

دوستو شہد ویسے تو کئی ساری بیماریوں سے ہمیں بچاتا ہے لیکن اگر صبح سویرے اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں لیموں کے ساتھ شہد کا استعمال کیا جائے تو یہ بے شمار فائدے دے سکتا ہے۔ لیموں کےپانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے کافی کچھ سنا ہوگا لیکن اگر آپ نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد بھی ڈال لیں اور اس مشروب کو صبح نہار منہ پئیں تو اس کے فوائد کا شمار ممکن نہیں۔طبی ماہرین کے مطابق شہد یوں تو ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا ہے لیکن اگر صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں لیموں کے ساتھ اس کا استعمال کیا جائے تو یہ بے شمار فائدے دے سکتا ہے۔

اگر باقاعدگی سے آپ اس کا استعمال کرتے ہیں‌ تو آپ کو اس کے یہ فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ نزلہ، زکام اور معدے کے امراض سے حفاظت۔روزانہ صبح گرم پانی کے ساتھ لیموں اور شہد استعمال کرنے سے نزلہ اور زکام سے حفاظت دے ہوتی ہے،لیموں اور شہد معدے کی صفائی کرتے ہیں جس کے وجہ سے معدے میں مضر صحت اشیا جیسا کہ چکنائی وغیرہ جمع نہیں ہوتی اور یوں آپ معدے کی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔

چائے سے چھٹکارہ۔صبح اٹھنے کے بعد اکثر لوگوں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ اپنا سر بھاری محسوس کرتے ہیں، جس سے نجات پانے کے لیے وہ چائے یا کافی کا استعمال کرتے ہیں، نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی استعمال کرنے سے توانائی میں اضافہ ہوتا ہے جس کہ وجہ سے آپ سارا دن خود کو چاک و چوبند محسوس کرتے ہیں، نتیجتاً آپ کو چائے کافی کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

نظام ہاضمہ میں بہتری ۔نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، جس سے قبض اور گیس جیسے مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔وزن میں کمی۔وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملا پانی پینا چاہیئے،یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا ہے اور وزن میں کمی لاتا ہے۔ جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ۔لیموں اور شہد دونوں ہی خون کی صفائی کرتے ہیں اور جسم سے کیمیائی مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجہ میں جلد صاف ہونے لگتی ہے اور اس میں نکھار آجاتا ہے۔

Leave a Comment