ایک ایسا عمل ہے جو کہ شوال کا مہینہ میں آپ نے کسی بھی وقت کرلینا ہے۔ ان شاءاللہ! سورۃ الکو ثر کا یہ ایک ایسا عمل ہے جو کہ آپ کی زندگی بدل دیگا۔آپ کو اللہ تعالی کا قرب نصیب ہوگا۔ آپ کی ہر حاجت اور ہر مرادکو اللہ کے ہاں قبول کروائے گا۔ یہ بہت ہی خوبصورت عمل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کے کلام یعنی قرآن پاک سے مدد مانگنے والے کے ساتھ اللہ کی کیارحمتیں ہوتی ہیں۔ کیا برکتیں ہوتی ہیں؟ اس حوالے سے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث مروی ہے کہ قرآن پاک سفارشی ہے جس کی سفار ش قبول ہے اور جھگڑے کا فریق ہے ۔ جس کی تصدیق کی جاتی ہے۔
جو شخص قرآن پاک کو اپنا امام بنائے گا یہ اسے جنت میں لے جائےگااور جو اسے پس پشت ڈال دے گا وہ دوزخ میں جائے گا۔ علماء کرام ؒ فرماتے ہیں کہ مقبول سفارش ہونے والا کا مطلب یہ ہے کہ اپنے پڑھنے اور عمل کرنے والے کےلیے سفارش کرے گااور اس سفارش قبول کرلی جائےگی اور جس کسی کے خلاف فریق بنے گا اور اس نے میری تلاوت نہیں کی نہ مجھ پر عمل کیا ہے اور نہ اس کے قول کی تصدیق کی جائے گی۔ امام کا مطلب ہے کہ اس کی تلاوت کی جائے اس کے احکامات پر عمل کیا جائے اور پس پشت ڈالنے کا مطلب یہ ہے کہ اسے بے رخی کرکے الفاظ کی تلاوت نہ کی جائے اور نہ ہی اس کے احکامات پر عمل کیاجائے۔ آج کاوظیفہ قرآن کریم کےساتھ بہت ہی خاص ہے جو کہ “سورت الکوثر” کا عمل ہے۔ آپ نےشوال کے مہینہ میں کرنا ہے کسی بھی وقت میں آپ نے اس کو کرنا ہے۔ کسی بھی وقت آپ نے باوضو ہوکر مصلحا ٰ پربیٹھ کر اول و آخر گیارہ گیار ہ مرتبہ درود پاک پڑھنے کے بعد ” بسم اللہ ” سمیت “سورت الکو ثر” کو ایک سو انتیس مرتبہ پڑھنے کے بعد آپ نے پھر آپ نے گیارہ مرتبہ درود پڑھنا ہے۔
اورآنکھوں کو بندکرلیں۔ آنکھوں کو بند کرنے کے بعدآپ نے تصور میں اللہ کے عرش کو لا کر یہ تصور کرنا ہے کہ میں نے اللہ کے عرش کا پایا پکڑا ہے میں نے اللہ کی چوکھٹ کو اپنے سر کو رکھا ہواہے۔ اللہ کی دہلیز پر اپنے سرکو جھکا لیا ہے۔ اب میں اللہ سے طلب کرتا ہوں۔ آ پ نے جو بھی دعا کرنی ہے آپ نے اس تصور میں دعا مانگنی ہے انشاءاللہ! ایسا تصور قائم ہوگا۔ ایساآپ کا اللہ سے ربط قائم ہوگا۔ ایسا اللہ تعالیٰ سے تعلق اس وقت قائم ہوجائے گا کہ آپ اللہ سے جو بھی مانگیں گے ۔ وہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور عطافرمائیں گے ۔ کیونکہ قرآن جو ہے وہ سفارشی ہے۔ جو آپ نے پڑھا ہوگا ا س کا نذرانہ بھی آپ نے پیش کرنا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ سے قرآن پاک کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں گے ۔انشاءاللہ! آپ اللہ سے جو بھی مانگیں گے ۔ آپ کو ضرور عطا کیا جائےگا۔ شوال کے مہینے میں کسی بھی وقت یہ عمل کرلیناہے۔ ایک جگہ پر بیٹھ کر پاکیزگی کی حالت میں یہ عمل کرنا ہے۔ آپ نے ناپاکی کی حالت میں بالکل نہیں کرنا ہے۔ آپ نے پاکیزگی کی حالت میں ہی یہ عمل کرناہے۔ انشاءاللہ ! آپ جب یہ عمل کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ کی مدد عظیم حاصل ہوگی ۔خصوصی رحمت ہوگی۔ پریشانیاں ختم ہوں گی۔ اور حاجا ت اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے ۔