ڈسپرین کی گولی سر درد کے علاوہ کپڑے دھونے کے کام بھی آتی ہے

admin

ڈسپرین گولی کے فوائد

کپڑے کتنے ہی مہنگے اور اچھے ڈٹرجنٹ سے کیوں نہ دھو لیں ضدی داغ تو پھر بھی کہیں نہ کہیں رہ ہی جاتے ہیں اس بات کا اندازہ تو آپ کو خود بھی ہوگا ہی۔
اور وہ خاص نسخہ ہے ڈسپرین کی صرف اور صرف تین گولیاں۔ مگر ضدی سے ضدی داغوں کو ختم کرنے کا ایک شاندار نسخہ بھی موجود ہے۔

ڈسپرین کی گولی عام طور پر سر درد میں استعمال ہونے والی ایک عام سی دوا ہے لیکن اس کے اور بھی کئی بہترین فائدے ہیں۔
چلیں آج ہم اپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ اس نسخے کو استعمال کریں گے۔

استعمال کا طریقہ

پڑوں کو مشین میں ڈالنے سے پہلے جب آپ مشین میں سرف ڈالتی ہیں تو اس کے ساتھ ہی تین ڈسپرین کی گولیاں بھی پیس کر مشین میں ڈال دیں۔

اور کچھ دیر کے لیے اس کو پانی میں ایسے ہی چھوڑ دیں تاکہ یہ اچھی طرح مکس ہو جائیں۔

اور اگر آپ ہاتھ سے کپڑے دھوتی ہیں تو بھی کپڑوں کو بھگونے سے پہلے پانی میں پیس کر ڈسپرین کی تین گولیوں کو ڈال کر پھر کپڑے بھگوئیں۔

اس طریقے کو استعمال کرنے سے آپ خود واضح فرق محسوس کریں گی کہ کپڑوں کے ضدی سے ضدی داغ بغیر رگڑے ہی ختم ہو جائیں گے۔

اور آپ کے کپڑے بھی بالکل صاف اور نئے جیسے ہوجائیں گے۔

Leave a Comment