اکثرچھوٹے بچوں کو مائیں ڈائپر پہناتے وقت یہ غلطی کرتی ہیں جس کے بارے میں بلکل بھی انہیں معلوم نہیں ہوتا اوراس کی وجہ سے اکثر بچہ پریشان ہوجاتا ہے اور سارادن روتا رہتا ہے۔بچے کا ڈائپر تبدیل کرنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے لیکن ایسا تو پہلے بھی کیاجاسکتا ہے۔
والدین عموما شروعات میں اس کام کے لیے تھوڑا سا خوفزدہ ضرور ہوتے ہیں خاص طور پر ایسے والدین جو بلکل نئے ماں باپ بنتے ہیں ان کو اس کام کا تجربہ نہیں ہوتا۔ آج ہم ایسی ماؤں کو چند بہت ہی کارآمد طریقے بتائیں گے جن کی مدد سے آپ اپنے بچوں کو صحیح طریقے سے ڈائپر پہنا سکیں گی اور آپ کے بچے اور بچیوں کو آرام حاصل ہوسکے گا۔
1- اپنے بچے کا ڈائپر تبدیل کرنے سے قبل سب سے پہلےآپ اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں تاکہ آپ کے ہاتھوں میں موجود بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوسکے۔ 2- نیا ڈائپر لگانے سے پہلے بچے کی نیچے والی جگہ یعنی جلد کو اچھی طریقے سے دھولیں اور اس کے بعد اچھی طرح سے خشک کرلیں اس کے بعد ڈائپر پہنائیں کیونکہ اگر آپ جلد کو صاف کر کے نہیں پہنائیں گےتو ریشز بھی ہوسکتے ہیں۔
3- اپنے بچوں کو ڈائپر ہمیشہ ناف سے نیچے تک ہی پہنائیں کیونکہ اس سے بچہ آرام دہ محسوس کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کو پیٹ درد کی شکایت بھی نہیں ہوگی۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کی مائیں بچوں کو پیمپر ناف پر باندھ دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں کھچاؤ پیدا ہوجاتا ہے اور پیٹ میں مستقل کھچاؤ رہنے کی وجہ سے گیس رک جاتی ہے، یوں بچہ تکلیف سے دوچار ہوتا ہے۔