سفید و چمکدار دانت ہر شخص کا خواب ہوتا ہے۔ ہماری مسکراہٹ دوسرے کے لئے بے انتہا ضروری ہے۔دانت ہمارے چہرے کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں دانتوں کی تھوڑی سی حفاظت ہمارے دانتوں کو نئی زندگی دے سکتی ہے ۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا نایا ب ٹوٹکہ بتائیں گے جس پر عمل کر کے نا صرف آپ اپنے دانت چمکدار اور سفید کر سکیں گے بلکہ انہیں مضبوط اور چمکدار بھی بنا سکیں گے۔ہلدی کیونکہ ہمارے گھر کے مصالحوں کا ایک اہم جز ہے ۔ہم اپنے روز مرہ کھانوں میں ہلدی کا استعمال ضرور کرتے ہیں،لیکن صرف یہی نہیں بلکہ ہلدی کو ہم بہت سی دوسری چیزوں کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں جیسا کہ آپ ہلدی سے اپنے دانت چمکدار بنانے سکتے ہیں۔ ہلدی ،کھوپرے کا تیل اور بیکنگ سوڈا لیں اور اسے اپنے دانتوں پر مل لیں ۔
جب آپ لگائیں گے تو شروع میں آپ کو یہ احساس ہو گا۔کہ آپ کے دانت انتہائی پیلے ہورہے ہیں لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آپ کے دانتوں کی پیلاہٹ کو ختم کررہے ہیں اس پیسٹ کو چند منٹوں تک دانتوں پر لگارہنے دیں اور پھر پانی سے قلی کر لیں چند منٹوں بعد آنے والے رزلٹ سے آپ خود حیران ہو جائیں گے۔