دانتوں کا درد ایک ایسا اذیت ناک مسلئہ ہےجس کی تکلیف ہمارے پورے جسم کو بے چین کر کے رکھ دیتی ہے. جس طرح ہم اپنی باقی جلد اور بالوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور ان کے خراب ہونے پر فوری طور پر ان کا علاج شروع کر دیتے ہیں۔ اسی طرح ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے جسم کا ہر حصہ تکلیف سے دور رہے تاکہ ہم ایک صحت مند اور تندرستی والی زندگی گزارسکیں۔
بچوں سے لے کر بڑوں تک، سب لوگ ہی کبھی نہ کبھی دانتوں کی تکلیف کا شکار ضرور ہو جاتے ہیں اور اچانک سے شروع ہو جانے والی یہ تکلیف بہت پریشان کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے اگرگھر کا کوئی بھی فرد متاثر ہوتو اس سے براہ راست ایک خاتون خانہ کو واسطہ پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس بھی جانے سے کتراتے ہیں۔ انہیں ایسا لگتا ہے کہ اگر ایک بار کوئی اوزار منہ میں لگ جائے تو پھر پوری زندگی اِسی کے سہارے جینا پڑتا ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ دانتوں کے درد کا فوری علاج بہت ضروری ہے۔
ان خاص طریقوں سے دانتوں کے درد کا علاج آپ اپنے گھر میں بھی کر سکتے ہیں۔بیکنگ سوڈا: روئی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے لیں اور اسے گرم پانی میں بھگوئیں، پھر اس کے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں ڈبودیں۔ جب آپ کو لگے کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ سوڈا جذب ہو گیا ہے، تو اسے دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو فوری دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ آپ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی بھی کر سکتے ہیں، اس سے بھی دانتوں میں ہونے والادرد ٹھیک ہو جائے گا۔لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ لے کر ان کواپنے دانتوں کی اُس جگہ پر رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھیں جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے۔
بہت سے لوگوں کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ بھی دانتوں کے درد کو دور کرنے میں بہت مددگارثابت ہوتےہیں۔ ایک عدد نیم گرم ٹی بیگ کو دانت کے اس حصے میں رکھیں جہاں تکلیف ہو، مگر خیال رہے کہ ٹی بیگ بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ آپ کا منہ جل جائے۔برف سے بھی آپ اپنے دانتوں کی تکلیف کا علاج کرسکتے ہیں۔ ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کر تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں۔
آپ کو خود درد میں کمی ہوتی ہوئی محسوس ہو گی۔تولیے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے ہلکا سا گرم کر لیں لیکن دھیان رکھیں کہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو نے پائے، جو آپ کی جلد کے لیے ایک مصیبت کھڑی کر دے۔ کپڑے کو گرم کر کے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔دانت کے درد میں ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی کافی فرق محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کے منہ میں ڈال لیں، اس سے بھی فائدہ ہوگا