دانت درد کا قدرتی علاج یہ ٹوٹکہ آزمائیں-عذاب بنا دینے والا دانتوں کا درد ایک منٹ میں ختم

admin

Updated on:

dant ke dard ka desi gharelu ilaj in urdu

دانتوں کا درد ایک ایسا تکلیف دہ مسلئہ ہے کہ جس کی تکلیف پورے جسم کو بے چین کر کے رکھ دیتی ہے۔ جس طرح ہم اپنی جلد اور بالوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور اسکے خراب ہونے پر فوری اسکا علاج شروع کر دیتے ہیں۔

اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے جسم کا ہر حصہ تکلیف سے دور رہےاور ہم ایک صحت مند اور تندرست زندگی گزاریں۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک سب ہی کبھی نہ کبھی دانتوں کی تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اور وقت بے وقت شروع ہونے والی یہ تکلیف بہت پریشان کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے چاہے گھر کا کوئی بھی فرد متاثر ہو اس سے براہ راست ایک خاتون خانہ کو واسطہ پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ لوگ ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے ڈرتے بھی ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر ایک بار کوئی اوزار منہ میں لگ جائے تو پوری زندگی اِسی کے سہارے جینا پڑتا ہے۔ دانتوں کے درد کا فوری علاج بہت ضروری ہے۔

مندرجہ ذیل طریقوں سے دانتوں کے درد کا علاج آپ اپنے گھر میں بھی کر سکتے ہیں۔ بیکنگ سوڈا روئی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لے لیں اور اسے گرم پانی میں بھگوئیں لیں، پھر اس کے بعد اس ٹکڑے کو بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں۔

جب آپ کو لگے کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ سوڈا لگ گیا ہے، تو اسے دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو دور کرنے میں بہت مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ آپ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچے بیکنگ سوڈا ڈال کر اس سے اچھی طرح سے کلی کریں، اس سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔

لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے تین عدد ثابت لونگ کواپنے دانتوں کے اُس حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔

اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے درد سے آرام دیتا ہے۔ ’ٹی بیگ‘ بہت سے لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں خاصا معاون ہے۔

ایک عدد گرم ٹی بیگ کو منہ میں رکھیں، مگر خیال رہے کہ ٹی بیگ بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ آپ کا منہ جل جائے۔ برف کا ٹکڑا برف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔

ایک عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں۔

آپ کو خود درد میں کمی محسوس ہو گی۔ گرم کپڑا تولیے یا کسی بھی کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر لیں، یاد رہے کہ کپڑا بہت زیادہ گرم نہ ہو جائے۔ جو آپ کی جلد کے لیے ایک مصیبت کھڑی کر دے۔

کپڑے کو گرم کر کے اپنے گالوں پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔ کالی مرچ دانت کے درد میں ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی کافی فرق محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کے منہ میں ڈال لیں، اس سے بھی فائدہ ہوگ

Leave a Comment