سورۃاخلاص کا ایسا عمل جو آپ کو کروڑوں کا مالک بنا دے

admin

Updated on:

crorepati banne ka wazifa

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے کہ آپ لوگ خیریت سے ہوں گے آج میں آپ کے لیےایک بہت ہی پیارا وظیفہ لے کر آیا ہوں. کہ جو بندہ سورۃ اخلاص کو ایک مرتبہ یوں پڑھ لے تو ممکن ہی نہیں ہے کہ اللہ پاک اس کو رزق عطا نہ فرمائے. یہ اثر ایک فوری اثر دکھانے والا معجز معجزاتی وظیفہ آج آپ کو دینے والا ہوں یہ حدیث پاک سے آپ کے لیے لے کرحاضر ہوا ہوں. تفسیر صحابی کے اندر یہ وظیفہ بھی لکھا ہوا ہے

میرے نہایت ہی واجب القدر واجب الاحترام ذی وقار دوستوں اور بھائیوں اس سورت میں یہ سورۃ اخلاص جو ہے اسلام کے سب سے اہم عقیدے اللہ تعالی کی وحدانیت کو بیان کیا گیا ہے. نیز اللہ تعالی کی صفات کمال کے ساتھ متصف ہونے کا ذکر اور عیسائیوں اور مشرکین کا بھی رد کیا گیا ہے

مزید پڑھیں: رزق بارش بن کر برسانے والا عمل

سورۃاخلاص ایک قول کے مطابق مکۃ المکرمہ اور ایک قول کے مطابق مدینۃ المنورہ میں نازل ہوئی ہے علماءکرام نے اس سورۃ مبارکہ کے
تقریبا بیس نام ذکر کیے ہیں جن میں سے چار نام میں سورۃ اخلاص کے آپ کو آج بتاتا ہوں اس سورۃ میں اللہ تعالی کی خاص توحید خالص توحید کا بیان ہے اس وجہ سے اسے سورۃ اخلاص کہتے ہیں نمبر دواس صورت میں یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالی ہر نقص وعیب سے بری اور ہر شریک سے پاک ہے اس مناسبت سے اسے سورہ تنزیہ بھی کہتے ہیں نمبر تین اسے پڑھنے والا جہنم سے نجات پا جاتا ہے

اس بنا پر اسے سورہ نجات بھی کہتے ہیں. اور نمبر چار جس نے اس سورۃ سے تعلق رکھا وہ غیروں سے الگ ہو جاتا ہے. اس لیے اسے سورۃ تجرید بھی کہتے ہیں

مزیدپڑھیں: گناہوں کی وجہ سے بند رزق کے دروازے کھلوائیے

میرے پیارے اور محترم بھائیوں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے. نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا. کیا تم میں سے کوئی اس سے عاجز ہے کہ وہ رات میں قرآن مجید کا تہائی حصہ پڑھ لے? صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کو یہ بات مشکل معلوم ہوئی اور انہوں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ہم میں سے کون اس بات کی طاقت رکھتا ہے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سورۃ اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے

بخاری شریف کی روایت ہے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلمہ سے عرض کی کہ مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے تو میرے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کی محبت تجھے جنت میں داخل کر دے گی ایک روایت اور سنتے ہیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان فرماتی ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلمہ نے ایک شخص کو ایک لشکر میں روانہ کیا وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے تو سورۃ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانے کے بعد سورۃ اخلاص پڑھتے تھے. جب لشکر واپس آیا تو لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات ذکر کی. تو آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا اس سے پوچھو کہ تم ایسا کیوں کرتے ہو جب لوگوں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا یہ سورہ رحمن کی صفت ہے. اس وجہ سے میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں

مزیدپڑھیں: جلد اور اچھے رشتے کے لیئے شاندار عمل

تاجدار رسالت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسے بتا دو کہ اللہ تعالی اس سے محبت فرماتا ہے بخاری شریف کی روایت ہے آئیے اب میں آپ کو وہ وظیفہ بتاتا ہوں تفسیر سعدی کے اندر لکھا ہے جو شخص گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرے اور اگر خالی ہو تو حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلمہ کو سلام کرے اور ایک بار قل ھواللہ احد یعنی سورۃ اخلاص پڑھ لیا کرے تو انشاءاللہ عزوجل فکر و فاقہ سے محفوظ رہے گا۔ یہ عمل بہت ہی مجرب عمل ہے۔

اللہ تعالی کی پاک بارگاہ کے اندر دعا ہے۔ اللہ تعالی مجھے اور آپ کو سورۃ اخلاص سے محبت کی توفیق عطا فرمائے اورقرآن پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Comment