ایلوویرا جیل کا استعمال ۔ ویسے تو قدرت نے ہمیں بہت سے بہترین خصوصیات سے مالا مال اور حیرت انگیز پودے عطا کئے ہیں لیکن اگر خوبصورتی میں اضافے کی بات کی جائے تو ایلوویرا جیسی خصوصیات کسی اور میں نہیں
اکثر خواتین اور مرد چہرے پر موجود کیل مہاسوں، دانوں اور داغ دھبوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، اگر ان تمام مسائل کے حل کے لئے ایلوویرا کا استعمال کیا جائے تو بہت فائدے مند ثابت ہوگا
دانوں اور کیل مہاسوں سے نجات کے لئے اسے کیسے استعمال کرنا ہے آیئے جانتے ہیں۔
چہرے پر براہِ راست لگائیں
دن میں کسی بھی وقت چہرے پر ایلوویرا جیل لگائیں اور اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر چہرہ دھو کر کوئی موسچرائزر لگا لیں اس سے دانے ختم ہوں گے اور داغ دھبے صاف ہوں گے
بیسن اور دہی میں ملا کر لگائیں
ایک چمچ دہی میں ایک چمچ ایلوویرا جیل ،ایک چمچ بیسن اور ایک چمچ کینو کے چھلکوں کا پاؤڈر شامل کر کے مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لئے اسے چہرے پر لگا لیں
ملتانی مٹی اور ایلوویرا
ایک چائے کا چمچ ایلوویرا جیل، دو چائے کے چمچ عرقِ گلاب لیں اور اب اس میں 2 سے 3 چائے کے چمچ ملتانی مٹی شامل کر کے چہرے پر لگائیں
ضدی داغ دھبوں سے نجات
اگر چہرے پر ضدی داغ دھبے ہیں تو ان سے نجات کے لئے ایلوویرا کو رات بھر چہرے پر لگا کر سوئیں اور اس عمل کو جب تک داغ دھبے دور نہ ہوں جاری رکھیں
لیموں اور ایلوویرا
اگر آپ اپنی جلد کی رنگت نکھارنا چاہتے ہیں اور داغ دھبے، دانے ،کیل مہاسے ،جھریاں سب سے نجات مل جائے تو 2 کھانے کے چمچ ایلوویرا میں 5 سے 6 قطرے لیموں کا رس ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد چہرہ دھو کر کوئی اچھا سا موسچرائزر لگا لیں