ہلدی کھانوںمیں تو استعمال ہوتی ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ہماری جلد کو بھی انتہائی خوبصورت بنا دیتی ہے، ہلدی آ پ کے چہرے کو خوبصورت بنا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی آپ آج ہلدی کا آسان ٹوٹکہ دیکھ کر اس کو آزمانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ یہ ہمارا دعویٰ ہے تو پھر دیر کس بات کی ہے آئیے ہلدی سے اپنی سکن کو خوبصورت بنا ئیں.
ہلدی فیس پیک: یہ پیک بنانے کے لیے آپ کو چاہیے ہو گا دو چمچ دہی آپ دو چمچ دہی لیں اور اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈال دیں پھر اس کو اچھی طرح سے مکس کر لیں،مکس کرنے کے بعد آپ اس پیک کو اپنے چہرے پر اپلائی کر سکتی ہیں۔ اس کے بعد آپ اس کو دس منٹ کے لیے ایسے ہی لگا رہنے دیں، آپ اس پیک کو اپنی آنکھوں کے نیچے بھی اچھے سے لگا سکتے ہیں یہ فیس پیک داغ دھبوں کو ختم کر دے گا اور اس کے بہت سےاور بھی فوائد ہیں۔
یہ پیک آپ کے چہرے سے داغ دھبوں کو ختم کر دے گا اور ہر قسم کے دانوں کو بھی ختم کر دے گا اور جن لوگوں کو دانوں اور پھنسیوں کی شکا یت ہے وہ بھی ان لوگوں کی شکا یت دور ہو جائے گی۔ جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہی ہیں کہ ہر کوئی یہ چا ہتا ہے کہ اس کی جلد بہت ہی زیادہ خوبصورت ہواور اس کا کوئی بھی ثانی نہ ہو۔ خصوصاً اپنے چہرے کو لے کر ہماری آج کل کی جو خواتین ہیں وہ بہت ہی زیادہ حساس ہیں. اور اپنے بالوں کو لے کر اور خاص طور پر اپنے چہرے کی جلد کو ،اپنے ہاتھوں کی جلد کو،اپنے بازوؤں کی جلد کو، اور اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کی جو جلد ہے وہ وائٹ وائٹ ہو جائے اور ہر قسم کے داغ دھبے بالکل ہی ختم ہو جائیں او ر ان کی جو سکن پر جتنے بھی قسم کے داغ دھبے ہیں پھنسیاں ہیں دانے ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں
تو آج یہ جو ریمیڈی ہم نے آپ کو بتائی ہے یہ انہیں دانوں اور پھنسیوں کے لیے ہی ہے۔ جو کہ آ پ کے چہرے کے ہر قسم کے دانوں کو ختم کر کے ہر قسم کے داغ دھبوں سے آپ کی جلد کو بازیاب کر وائے گی اور اس بات کی گارنٹی دے گا کہ اس قسم کے جو مسئلے مسائل ہیں وہ دوبارہ نہیں ہونے پا ئیں گے۔ ہمیں ہماری جلد کا خیال کر نا چاہیے اور اسے موسمی حالات سے بھی دور رکھنا چاہیے آج کی جو ریمیڈی ہے ان قسم کے اثرات کو غائب کرنے کے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔