چاولوں کا پانی جو کہ آپ کی سکن اور بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے

admin

chawal ka pani for hair in urdu

چاول کے پانی کے ایسے بہترین نسخے جن کو جان کر آپ چاول کا بھیگا ہوا پانی ہرگز پھینکیں گی نہیں، کیونکہ یہ آپ کے حسن میں اضافہ کرتا ہے ، کیل مہاسوں کا خاتمہ ،رنگ گورا اور بھی بہت کچھ ۔

1: چاول کا پانی آپ کے چہرے کو ایسا کلین کرتا ہے جو آپ کو سیلون میں بھی نہیں مل سکتی۔ اس لئے چاول پکانے سے پہلے ذرا سا چاول کا بھیگا پانی چہرے پر لگائیں اور کھانا پکنے کے بعد منہ دھو لیں۔ لیجئے کھانا بھی تیار اور چہرہ بھی جواں۔

2: اگر آپ اس کا روزانہ استعمال کریں گی تو آپ کی ڈھیلی ڈھیلی لٹکی ہوئی تمام جلد کا بھی خاتمہ باآسانی اور کم پیسوں میں ہوجائے گا۔

3: اگر آپ کی یا آپ کے بچوں کی جلد پر کیل مہاسے، دانے ہوگئے ہیں۔ سوزش ہورہی ہے، تو چاول کا یہ پانی آپ اپنے ساتھ ساتھ ان کے چہروں پر بھی لگا دیں اس کی افادیت سے دانے، کیل مہاسے اور دانوں کے بعد ہونے والی سوزش، تمام تکلیفوں کی چھٹی ہوجائے گی۔

4: بالوں کو دھونے کے لئے چاول کے پانی کا استعمال کریں پھر دیکھیں کیا چمکدار بال ہوجائیں گے اور فری میں کنڈیشننگ بھی۔ اس کے لئے آپ بال دھونے سے پہلے چاول کے پانی کو بالوں میں لگا کر اچھی طرح مالش کریں اب سادے پانی سے بال دھو لیں، دیکھیں بال صاف بھی ہوگئے اور کنڈیشنر بھی ہو گیا۔

5: سورج کی گرمی سے جلد یا چہرے کی رنگت میں کالا پن آگیا ہے یا کسی اور وجہ سے تو آپ کے لئے یہ چاول کا بھیگا پانی اچھا سیرم ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ اس پانی سے جلد یا منہ کو دھونا معمول بنالیں، پھر آپ خود اپنے آپ میں واضح فرق محسوس کریں گی۔

Leave a Comment