آلو بخارا اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور پھل ہے ۔ یہ کینسر جیسے خطرناک مرض کے امکانات کو ختم کرتا ہےاوریہ دماغی اور جسمانی صحت کے لیے بہت بہترین ہے۔ آلو بخارا کولیسٹرول لیول کی شرح کو کم کردیتا ہے اور جگر کی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ اس لئے یہ ہمارے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ دل کے امراض کے علاج میں بھی مفید پھل ہے۔
آلو بخارے میں موجود کمپاونڈ اور بائیوایکٹو بلڈ شوگر کے مرض کا شکار ہونے سے بچاتا ہے ۔ جب کہ اس میں موجود وٹامن اور فائبر ہمارے جسم کی کاربوہائیٖڈریٹ جذب کرنے کی رفتار کو انتہائی کم کر دیتا ہے ۔ اس سے بلڈ شوگر کے شکار مریض اس مرض کی شدت سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔مختلف طبی تحقیقات کے مطابق آلو بخارا میں موجود پولی فینولز دماغی افعال کو بہترین بناتا ہے جب کہ دماغ میں کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتا ہے ۔ آلو بخارے کے استعمال سے عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے دماغی امراض کا خطرہ بھی کم ہو سکتا ہے۔
آلو بخارا غذائی فائبر کے حصول کا بہت بہترین ذریعہ ہوتا ہے ۔ جب کہ جسم سے گندگی کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے۔ بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی سے بھرپور آلو بخارا آنکھوں کی صحت کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے کیونکہ یہ اجزاء آنکھوں کو مستحکم اور صحت مند رکھنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔ آلو بخارہ کیروٹین، پروٹین، وٹامن ،لیوٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور پھل ہے۔ یہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے نقصان دہ اثرات سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
آلو بخاروں میں میگنیشیئم، پوٹاشیم اور وٹامن کے موجود ہوتا ہے ۔ یہ جسم کی آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے ، اسی طرح اس پھل میں مناسب مقدار میں کاپر اور آئرن بھی موجود ہوتا ہے جو کہ خون کے نئے سرخ خلیات کے بننے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔ اس کے کھانے سے خون کی کمی دور ہوتی ہے جب کہ خون بھی صاف ہوتا ہے اور دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔