کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ ایک سبزی سے بھی اپنے بالوں کی کیراٹین کر سکتے ہیں ؟

admin

bhindi se balo ka ilaj

بھنڈی یقینا آپ سب کے گھروں میں تو بنتی ہی ہوگی اور بہت سے لوگوں کی تو یہ پسندہدہ سبزی بھی ہوتی ہے، پر کیا آپ جانتے ہیں بھنڈی کے کھانے کے علاوہ بالوں میں لگانے کے بھی بہت سے فائدے ہیں ؟جو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بھنڈی سے بکھرے اور گھنگریالے ہوئے بالوں کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ یہ سبزی بالوں کو نرم بنانے کے ساتھ ساتھ اسے مضبوط کرنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے اور یہ بالوں کو گرنے سے بچاتی ہے۔ یہ کیمیکلز، اعلی درجہ حرارت والے آلات یعنی آئرن، ہیئر ڈرائر، اور کرلنگ آئرن کے استعمال اور موسم کے وار جیسے کہ سورج کی تپش،ہوا دھول،، نمی اور آلودگی وغیرہ کے عمل سے خراب ہونے والے بالوں کو بھی ٹھیک کرتی ہے۔

کیا بھنڈی میں کیراٹین موجود ہوتا ہے؟
بھنڈی میں بڑی مقدار میں آئرن، کیلشیم، فائبر، بیٹا کیراٹین، وٹامن سی، وٹامن اے، فولیٹ، میگنیشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔ جو بالوں اور جسم دونوں کیلیئے فائدہ مند ہے۔

بھنڈی سے کیراٹین مکسچر بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے آٹھ عدد بڑی والی بھنڈی لیں، اسے چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کا ٹ کر ایک پین میں پانی میں ڈال کر دس منٹ تک ابالیں، جب جیل جیسا مکسچر بن جائے تو چولہا بند کردیں اور اسے پوری طرح ٹھنڈا ہونے دیں۔ اسکے بعد بھنڈی کو جیل سمیت گرینڈ کر لیں اور مَلمَل کے کپڑے سے چھان کر الگ کر لیں۔ اب ایک پیالی میں ایک چمچ کارن فلاور اور تھوڑا سا پانی ملا کر مکس کرلیں اور اسے جیل والے مکسچر میں شامل کریں۔ اب اس مکسچر کو ایک پین میں ڈال کر ہلکے چولہے پر رکھ کر چمچ کی مدد سے مسلسل ہلاتے رہیں جب کریمی ہوجائے تو چولہے سے اتار کر پیالے میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس میں ایک چمچ بادام کا تیل اور ایک چمچ ناریل کا تیل شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ آپ کا کیراٹین مکسچر تیار ہے۔

بالوں میں لگانے کا طریقہ:
سب سے پہلے اپنے بالوں کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کر لیں پھر ایک ایک حصے پر اچھی طرح یہ جیل لگائیں اور لگانے کے بعد بالوں کو شاور کیپ سے ڈھانک دیں۔ اس مکسچر کو اپنے بالوں پر دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر بالوں کو سادہ پانی سے دھولیں۔ آپ اپنے بالوں میں فرق خود محسوس کریں گے۔

Leave a Comment