بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرے اور خوبصورتی بھی بڑھائےجانیں سستا ترین نسخہ بند گوبھی کے مہنگے فوائدجسے جان کر آپ حیران رہ جائیں

admin

band gobhi ke fayde in urdu

ویسے تو اللہ کی بنائی ہوئی ہر سبزی ہی اپنے اندر کوئی نا کوئی خوبی رکھتی ہے،لیکن آج جس سبزی کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ آپ کو کئی بیماریوں سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ بند گوبھی کا شمار ان ہرے پتوں والی سبزیوں میں ہوتا ہے جن کا استعمال صحت کو نہ صرف تازگی بخشتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ توانائی بھی دیتا ہے۔ طبی ماہرین بند گوبھی کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ بند گوبھی کینسر کے خطرے کو بہت حد تک کم کر سکتی ہے۔ بند گوبھی میں موجود وٹامن سی آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 100 ملی گرام وٹامن سی کا استعمال پھیپڑوں کے کینسر کے خطرے کو کافی حد تک کم کرسکتا ہے۔ بند گوبھی کینسر کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ بند گوبھی میں پایا جانے والا وٹامن سی آپ کی صحت کے لیے بےحد مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ بند گوبھی میں موجود پوٹیشئیم آپ کے جسم میں سوڈئیم کے اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پوٹیشئیم پیشاب کے ذریعےجسم سے اضافی سوڈئیم نکالنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ کی جلد اگر چکنی ہے اور یہ چکناہٹ آپ کو پریشان کر رہی ہے تو بند گوبھی کا استعمال آپ کی جلد کو صحت مند بنا سکتا ہے، بند گوبھی میں پایا جانے والا سلفر آپ کی جلد کی ترو تازگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرسکتا ہے۔ بند گوبھی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کی جلد کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ بند گوبھی فائبر سے بھرپور ہے، اس میں موجود فائبر ہاضمے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔ بند گوبھی میں موجود فائبر ان بیکٹیریاز کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو محفوظ بناتے ہیں۔

Leave a Comment