پیاز کے رس میں ایک چیز شامل کریں اور پائیں لمبے، گھنے اور چمکدار بال

admin

balo ko lamba ghana aur majboot kaise banaye

پیاز کا رس بالوں کی بہترین نشوونما کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ سر کی جلد کو صاف ستھرا رکھتا ہے اور بالوں کے سروں سے لے کر بالوں کی جڑوں تک کو بہترین غذائیت پہنچاتا ہے ۔ یہاں تک کہ پیاز کا رس گرتے ہوئے بالوں کی روک تھام کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نئے بالوں کو بھی نکلنے میں مدد دیتا ہے۔ پیاز کے جوس سے سر کی مالش کرنے سے خون کی گردش بہترین کرنے میں مدد ملتی ہے اور پیاز کا جوس بالوں کی جڑوں سے سروں تک نشوونما بھی کرتا ہے ۔
جب کہ شہد اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شہد میں دیگر بہت سارے غذائی اجزاء بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو ہمارے بالوں کو ضروری غذائیت پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ شہد میں موجود اجزاء بالوں کو نمی بھی فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ جب کہ شہد سے بال چمک دار، گھنے، لمبے، سیاہ اور مضبوط ہوتے ہیں۔ بالوں کو مضبوط، گھنا، لمبا ، سیاہ بنانے کے لیے آپ کو چاہئے کہ آپ پیاز کے جوس اور شہد کی مدد سے ایک ماسک تیار کریں ۔ اس ماسک کو تیار کرنے کے لیے درج ذیل اجزاء کی ضرورت ہو تی ہے ۔

پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد بڑے سائز کا یا پھر 2 عدد مناسب سائز کے
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 کھانے کے چمچ

اس ماسک کو بنانے اور پھر استعمال کرنے کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے ۔
سب سے پہلے ایک بڑے سائز کا پیاز لے کر اس کا رس نکال لیں ۔ پیاز کا رس نکالنے کے لیے آپ اس کو گرینڈر میں بھی گرائنڈ کر سکتے ہیں ۔ اب پیاز کے اس رس میں 3 سے 4 چمچ شہد شامل کر کے خوب اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس تیار شدہ ماسک کو اپنے سر کی جلد پر بالوں میں لگانے کے بعد چند منٹ تک اچھی طرح مساج کریں ۔ تقریباً آدھے سے ایک گھنٹے کے بعد سادہ اورصاف پانی سے سر کو دھو لیں ۔ آپ اس ہئیر ماسک کو ایک ہفتے میں 2 سے 3 بار بھی لگا سکتے ہیں ۔ اس سے آپ کے بال بہت زیادہ سلکی، چمک دار، خوبصورت ، سیاہ اور پر رونق ہو جائیں گے ۔

Leave a Comment