/بالوں کو لمبا کرنے کا طریقہ لمبے بال ہر عورت کا سپنا ہوتا ہے لیکن بالوں کو لمبا کرنے میں مہینوں سے سال تک کا عرصہ لگ جاتا ہے، ماہرین کے مطابق بالوں کی لمبائی میں ہر مہینے آدھ انچ کا فرق آتا ہے
اس لئے ان کو بڑھا ہوا نظر آنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں، آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتائیں گے جن کو اپنا کر آپ قدرتی طریقے سے بالوں کی نشوونما میں مدد دے سکتے ہیں۔
بالوں کو لمبا کرنے کا طریقہ
بال کاٹنا
یہ بات بالکل غلط ہے کہ بال تراشنے سے بالوں کی لمبائی میں فرق آتا ہے، درحقیقت بال کاٹنے کا عمل بے جان اور بالوں کے روکھے سِروں کو ختم کر کے ان کی نشوونما میں تیزی لاتا ہے اس لئے ہر 3 ماہ میں ایک بار بالوں کی نوکیں ضرور کاٹنی چاہیئے۔
شیمپو
شیمپو بالوں کو صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا استعمال صرف ضرورت کے مطابق کریں، اکثر اوقات لڑکیاں روزانہ شیمپو کرنے کی عادتے بنا لیتی ہیں جس کی وجہ سے بالوں کا قدرتی تیل اور نمی ختم ہوجاتی ہے اور بال خشک اور روکھے ہو کر ٹوٹنے لگتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس طرح بالوں کی لمبائی بھی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کے بڑھنے کا عمل رُک جاتا ہے
کنڈیشنر
بالوں کی دیکھ بھال میں ایک غلطی یہ کی جاتی ہے کہ شیمپو کے بعد کنڈیشنر استعمال نہیں کیا جاتا کیونکہ ہم سوچتے ہیں کہ اتنے سارے کیمیکل سے بال خراب ہوں گے لیکن دراصل یہ ہماری غلط فہمی ہے، اگر آپ کے بال خشک نہ بھی ہوں تو بھی صرف بالوں کے سِروں پر کنڈیشنر کا استعمال کرنا لازمی ہے، لیکن یہ یاد رکھیں کہ کنڈیشنر بالوں کی جڑوں پر استعمال نہ کریں
تیل
بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانا بھی ان کی بہتر نشوونما کے لئے بےحد ضروری ہے، تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر انہیں جھڑنے اور ٹوٹنے سے روکتا ہے، اس لئے ہفتے میں دو بار تیل ضرور لگائیں
کنگھی
روزانہ رات کو باقاعدگی سے بالوں میں کنگھی یا برش کرنے سے سر کی جلد میں دوران خون تیز ہوتا ہے، جو لوگ بالوں کو بہت کم کنگھی کرتے ہیں ان کے بال زیادہ ٹوٹتے ہیں، اس کے علاوہ برش یا کنگھی کرنے سے بالوں کا قدرتی تیل سر کی جلد سے بالوں کے سِروں تک آسانی سے پہنچ جاتا ہے اور اس طرح بالوں کی نشوونما ہوتی ہے اور یہ تیزی سے لمبے ہوتے ہیں