ایک دفعہ یہ وظیفہ کرلیں ۔ان شاءاللہ! وظیفہ ختم ہونے سے پہلے ہی آپ کو خوشخبری ملے گی۔ ایک بہن جن کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں کہ ان کی شادی کو آٹھ سال ہوگئے تھے اور ان کے ہاں آٹھ سال سے اولاد نہیں تھی بہت پریشان تھی انہوں نے بہت جگہوں سے علاج کروایا تھا مگر حمل نہ ٹھہرتا تھا۔ ایک تو یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ بعض خواتین کے ہاں حمل ٹھہرتا ہے یا کسی قسم کامسئلہ ہوجاتا ہے بہت سی خواتین ایسی ہیں کہ وہ حاملہ بھی نہیں ہوپاتیں۔ تو ان خاتون کےساتھ بھی یہی مسئلہ تھا جب انہوں نے یہ وظیفہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے کرم فرمادیا۔ آج الحمداللہ! اللہ تعالیٰ نے ان کو اولاد کی نعمت سے نوا ز دیا۔
آج ان کے ہا ں اولاد ہے۔آ پ بھی یہ وظیفہ کریں چاہے کتنا ہی پرانا مسئلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد کی نعمت سے نوازیں گے ۔ اس عمل کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ آپ نے صرف چالیس دن عمل کرنا ہےان شاءاللہ! عمل پورا نہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوشخبری سنا دیں گے ۔یہ بہت ہی آسان ساعمل ہے۔ آپ نے کوئی سا بھی ایک وقت مقرر کرلینا ہے چاہے صبح کا کرلیں یا شام کا کرلیں۔ فجر کے پہلے یا بعد کا کرلیں۔ یا عشاء کی نماز کابعد کا وقت مقرر کرلیں۔
آپ نے سب سے پہلے گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ کوشش کریں درود ابراہیمی یعنی نماز والا درود پڑھیں کیونکہ اس کی بہت فضلیت ہے، اس کے بعد ایک مرتبہ”سورت یسین ” پڑھنی ہے۔ اس کے بعد ” سورت البقرہ ” کا ایک رکوع پڑھناہےاور اسی طریقہ سے روزانہ آپ نے “سورت البقرہ ” کا ایک رکوع پڑھیں گے ۔ پھر گیارہ مرتبہ آخر میں درودشریف پڑھ کر آپ نے خلوص نیت سے اس طریقے سے اللہ تعالیٰ سے دعاکرنی ہے۔ کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کے ہاں ہاتھ اٹھا لینے ہیں۔ یہ وظیفہ کرنے کےبعد آپ نے دعا میں یہ الفاظ کہنے ہیں ۔ وہ الفاظ یہ ہیں۔ “خلوص نیت سے دعا میں ایسے کرتی کہ میں تصور میں بیت اللہ کے دروازے پر کھڑی ہوں اور میں نے غلاف کعبہ پکڑ رکھا ہے۔ اور میں روتی ہوں اور آوازیں دیتی ہوں اے لوگو! جو یہاں طواف کررہے ہو اور جو فرشتے اس زمین پر اور اوپر بیت معمو ر پر ہو، سب گواہ بنو سب میرے ساتھ رولو، میرے اللہ سے مجھے اولاد کی نعمت لے دو، یہ جگہ پوری دنیا سے عظیم ہے۔ اس لیے میں یہ تصور میں یہاں آئی ہوں۔ مجھے اور جگہ نہیں ملتی مانگنے کے لیے ۔ کیونکہ میرے نبی پاک ﷺ بھی تو غلاف کعبہ پکڑ کر ہی عمر رضی اللہ عنہ کو مانگتے رہے میں اپنی اولاد مانگتی ہوں”۔ وہ خاتون کہتی ہیں کہ ناجانے کس کی آمین قبول ہو۔ اور کریم کا معجزہ ہوجائے۔ اور اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد کی نعمت سے نواز دے ۔ آپ نے اس طریقے سے اللہ کی بارگاہ میں دعا کرنی ہے۔آج اس خاتون کے جنہوں نے یہ وظیفہ کیا ۔آج ان کے ہاں ایک بیٹا ہے۔ او ر ان کے علاوہ انہوں نے بہت ساری خواتین کو یہ وظیفہ بتایا ہے آپ بھی وظیفہ کریں۔ انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اولاد کی نعمت سے نوازے ۔ آمین۔