فالسہ ایک جامنی رنگ کے چھوٹے سائز کا پھل ہے اور یہ ہندوستان اور جنوبی ایشیا میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ فالسے کا ذائقہ میٹھا اور کھٹا ہوتا ہے اور یہ گرمیوں میں سب کا پسندیدہ پھل ہے۔ مزید یہ کہ فالسہ کے تعلق بیری کے خاندان سے ہے۔
گرمی کے موسم میں فالسے کا شربت پینے کے لیے بہترین ہے، کیونکہ یہ پیاس بجھاتا ہے اور جسم کو بھی ٹھنڈا کرتا ہے۔
یہ وٹامن سی کا اہم ذریعہ ہے۔ وٹامن سی کے بھرپور استعمال سے، آپ کو یقینی طور پر ایک تندرست جسم ملے گا۔
1) پٹھوں کے لیے:
فالسے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے کی عادت بنائیں۔ پروٹین اور پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے یہ پٹھوں کے کام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔
۔2)توانائی فراہم کرتا ہے:
کیونکہ فالسہ پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہوتا ہے۔ نتیجے کے طور پر یہ جسم کو زیادہ توانائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے. اور جسم تندرست اور توانا رہتا ہے۔
۔3) صحت مند ہڈیوں کے لیے:
فالسے میں موجود کیلشیم کی موجودگی کی وجہ سے یہ ہڈیوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے بے شک فائدہ مند ہے اور یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔
4):خون کی کمی علاج:
جسم میں آئرن کی کمی واقع ہونے کی وجہ سے اینیمیا کی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ فالسے میں کیونکہ آئرن کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اس لیے فالسے کو آئرن کی کمی کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی دور ہو جانے سے خون کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی اعضاء کے درمیان خون کی روانی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔
آئرن یا خون کی کمی لاحق ہونے کی صورت میں فالسہ جیسے پھل استعمال کرنے سے نہ صرف ان علامات کی شدت میں کمی آتی ہے بلکہ غنودگی اور تھکاوٹ کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
5) دل کے لیے مفید:
طبی ماہرین کے مطابق فالسے کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال جسمانی ورم میں کمی لاتا ہے جس کی وجہ سے اسے دل کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔
دل کے تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اور اس کی صحت کو برقرار اور بہتر بنانے کے لیے ایک چٹکی کالی مرچ کو پچاس ملی لیٹر فالسے کے شربت میں شامل کر کے روزانہ استعمال کرنا چاہیے۔