المذل کے اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے ظالموں اور حاسدوں کے شر سے نجات ملتی ہے

admin

al muzillu ka wazifa in urdu

اَلْمُذِلُّ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم ہے ۔ المذل کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں ۔ المذل کا معنی ہے، ذلت دینے والا ۔ اس اسم مبارک کا ورد کرنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ ظالموں اور حاسدوں کے شر سے حفاظت فرماتا ہے ۔ اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ ذلت سے نکال کر بلندیاں اور عزت عطا فرماتا ہے ۔ یَا مُذِلُّ کا وظیفہ کرنے کے بے شمار فوائد و ثمرات ہیں ۔

المذل کا اسم پاک کا وظیفہ کرنے سے سرکش و ظالموں اور حاسدوں کے شر سے نجات دیتا ہے اور اس سے دعا قبول ہوتی ہے ۔
اولیاء کرام فرماتے ہیں کہ مندرجہ ذیل دونوں اسماء کو ملا کر یَامُعِزُّ یَا مُذِلُّ کا ذکر کرنے سے بہت سی برکات اور فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ المذل کے اسم مبارک کا وظیفہ کرتے وقت اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود

شریف پڑھ کر اس کا ایک سو (100) مرتبہ روزانہ ورد کریں۔
المذل کا وظیفہ آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 یوم ، 21 یوم ، 40 یوم یا اس سے بھی زیادہ عرصہ یا پھر عمر بھر کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔

Leave a Comment