اَلْخَافِضُ اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم ہے ۔ اس نام مبارک کے بے شمار فضائل اور برکات ہیں ۔ الخافض کا معنی ہے : متکبرین اور منکرین کو پست کرنے والا ۔ اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے فتح اور نصرت حاصل ہوتی ہے ۔ یَا خَافِضُ کا ورد کرنے کے بے شمار فضائل اور فوائد ہیں ۔
اس وظیفے کو اول و آخر میں 500 مرتبہ پڑھنے سے تمام حاجتیں پوری ہوتی ہیں اور تمام قسم کی مہمات آسان ہو جاتی ہیں ۔ اس اسم مبارک کا 1000 مرتبہ ورد کرنے سے تمام دشمنوں سے سلامتی اور امن حاصل ہوتی ہے اور انسان کو اپنے دشمنوں پر فتح اور نصرت حاصل ہوتی ہے۔
الخافض کا ورد کرتے وقت اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود پاک پڑھ کر 100 مرتبہ ورد کریں۔
الخافض کے وظیفہ مبارک کو حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 دن, 21 دن ، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رکھ سکتے ہیں ۔ اگر ممکن ہو تو اس وظیفے کو عمر بھر کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔