ایک ایسا ڈرائی فروٹ جو آپ کی دماغی صحت کے لیے اور کینسر جیسے مرض کے لیے بھی مفید ہے

admin

akhrot khane ke fayde aur nuksan

ڈرائی فروٹ یعنی خشک میوہ جات کی اپنی اہمیت، خاصیت اور افادیت ہے۔ کچھ ڈرائی فروٹ ایسے ہیں جو صحت، بالوں کی افزائش، جلد کی دیکھ بھال اور مضبوطی کے حوالے سے نہ صرف اہم ہیں بلکہ اور بھی بہت سی بیماریوں میں مفید مانے جاتے ہیں۔

ڈرائی فروٹ میں اخروٹ خون بنانے کے لیے بہت اہم خیال کیا جاتاہے۔اخروٹ سے انسانی صحت کو طاقت کے ساتھ ساتھ جلد کو بھی شادابی میسر آتی ہے۔اخروٹ کے استعمال سے بال بھی چمک دار ہوتے ہیں اور دماغ بھی تیز ہوتا ہے۔

اخروٹ ایسا ڈرائی فروٹ ہے جو زمانہ قدیم سے جسمانی فوائد اور ذائقے کے حوالے سے خاص اہمیت کا حامل رہا ہے۔اخروٹ کا تیل ، اس کا چھلکا، اور اس کے اندر سے نکلنے والا خشک گودا حیرت انگیز طور انسانی صحت، بالوں اور جلد کو تقویت بخشتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے:
اخروٹ میں کیلشیم، پوٹاشئیم، میگنیشیم جیسی دھاتیں پائی جاتی ہیں جو پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہیں۔ ماہرین صحت کےمطابق اگر اخروٹ شوق سے کھایا جائے تو ہڈیاں مظبوط ہوتی ہیں۔

آنکھوں کے لیے:
اخروٹ اپنے اندر حیرت انگیز طاقت رکھتا ہے،اخروٹ کے تیل سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔اخروٹ میں پائے جانے والے قدرتی اجزا آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتے ہیں اور آنکھوں میں چمک پیدا کرتے ہیں۔

کینسر میں مفید:
اخروٹ کینسر جیسے مہلک مرض میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے، ماہرین صحت کے مطابق اگر اخروٹ کو غذا کا حصہ بنایا جائے تو معدے کے امراض اور کینسر کے امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

دماغی صحت کے لیے:
اخروٹ میں پائے جانے والے اجزا دماغ کو مضبوط کرنے میں مدد دیتے ہیں، یاداشت میں اضافہ کرتے ہیں، ایسے افراد جو ذہنی طور پر کمزور ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اخروٹ کا استعمال زیادہ کریں ، اگر گرمی کی شدت زیادہ ہو تو اخروٹ کھانے میں احتیاط برتیں۔

Leave a Comment