ایک خاتون کی انگوٹھی 53 سال قبل جھیل میں گم ہو گئی اور اب 53 سال کے بعد ۔۔۔

admin

aik khatoon ki angoothi ki kahani

امریکہ الابامہ کی ایک خاتون کی ایک انگوٹھی جو کہ 53 سال قبل جھیل میں گر کر غائب ہو گئی تھی اور اب 53 سال کے بعد خاتون کو اس کی انگوٹھی دوبارہ واپس مل گئی ہے۔
انگوٹھی کی مالک خاتون جس کا نام ڈینا اسکاٹ لفلِن ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ 1969 میں کیلیفورنیا کی ایک مشہور جھیل بیریسا میں تیراکی کے لیے گئی تھی کہ ان کی انگوٹھی انگلی سے پھسل کر جھیل کی گہرائی میں جاگری اور اس کے بعد انہیں نہیں ملی تھی ۔

اس انگوٹھی پر ڈینا کا نام اور اس کے کالج کا نشان بھی موجود تھا۔ ایک ہفتے قبل ایک خاندان نے ڈینا کے بیٹے کو فون کر کے بتایا تھا کہ انہیں مچھلی پکڑنے کے دوران جھیل میں سے ایک انگوٹھی ملی ہے ۔ اس وقت ڈینا جھیل سے 2000 میل دور رہائش پذیر تھی اور وہ وہاں سے جھیل کے پاس پہنچی اور ڈینا نے اپنی انگوٹھی کو پہچان لیا۔
اس عجیب و غریب اتفاق پر ڈینا نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ۔ یہاں تک کہ ڈینا کے شوہر بھی اس عجیب اتفاق پر حیران ہیں کہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد ان کی بیوی کی یادگار انگوٹھی انہیں دوبارہ واپس مل گئی ہے۔

Leave a Comment