سورۃ المومنون کی یہ آیات سات مرتبہ پانی پر دم کر کے پی لیں ان شاءاللہ آپکو کبھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

admin

afahasibtum annama khalaqnakum ka wazifa

اس دعا میں بہت طاقت ہے،دوستو! صحت اور بیماری انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ ہے۔انسان کی زندگی کے کوئی بھی دو دن ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اگر انسان خوش ہے تو کل وہ ضرور اداس ہو گا اور اگر وہ اپنے جسم میں قوت محسوس کر رہا ہے تو کل وہ بیمار بھی ہو سکتا ہے۔ انسان کے اوپر دن میں بھی کئی طرح کی مختلف کیفیات گزرتی ہیں. کبھی انسان روحانی طور پر بیمار ہوتا ہے اور کبھی انسان جسمانی طور پر بیمار ہو جاتا ہے۔

ایسی صورت میں انسان کو دواکے ساتھ ساتھ دعا سے بھی مدد لینی چاہیے، اس کی جانب رجوع کرنا چاہئے اور اپنے لئے خوب دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔ بعض اوقات بیمار خود اپنے لیے دعا نہیں کر سکتا تو جو بیمار کی عیادت کرنے کے لئے جو بیمار کو دیکھنے کے لئے اس کے دوست رشتے دار عزیز و اقرباء حتیٰ کہ جو ہسپتال کا عملہ مریض کے لیے ایسی دعائیں پڑھ سکتا ہےجو اس کے لیے شفاءیابی کا ذریعہ ہو سکتی ہیں۔

تو بات یہ ہے کہ انسان ہر بات میں اپنے رب کا محتاج ہے۔ اسے اپنی ہر ضرورت کے لئے اپنے رب کی طرف رجوع کرنا چاہیے تو جب انسان بیمار ہو اور خصوصاً اگر ایسی بیماری کا شکار ہو کہ جس میں بظاہرشفا کی دور دور تک کوئی امید نظر نہ آرہی ہو تو اسے اور بھی زیادہ خشوع و خضوع کے ساتھ اور ایسے اوقات میں اللہ کی جانب رجوع کرلینا چاہیے کہ جلد از جلد صحت یاب ہوسکے اور اس سلسلے میں کبھی بھی انسان کو اللہ تعالی کی جانب سے مایوس نہیں ہونا چاہیے.

آج جو دعا میں آپ کو سکھانا چاہتا ہوں اور اس سے ایک واقعہ بھی جڑا ہے وہ بھی آپ سنیئے۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار کے پاس سے ہوا جو سخت بیماریوں میں مبتلا تھا۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے اس مریض کے کان میں سورۃ المومنون کی یہ آیت مبارکہ پڑھیں اور وہ اسی وقت ٹھیک ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہاں موجود تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کون سی آیات کون سی دعائیں پڑھی تھی؟َ تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا کہ میں نے یہ آیت پڑھی تھی۔

ان آیات کو چلتے پھرتے، رات کے آخری اوقات میں یا کسی بھی وقت، یا صبح کے وقت آپ اگر اس کو پڑھ لیں ، علماء کرام نے لکھا ہے کہ صبح کے وقت نہار منہ اگر آپ اس دعا کو سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اور اس پانی کو آپ پی لیں تو ان شاءاللہ جسم کے اندر جتنی بھی روحانی و جسمانی بیماری ہوں گی تو وہ ختم ہو جائیں گی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آیات کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر کوئی بھی آدمی یقین رکھنے والا ہو یقین کے ساتھ اگر وہ یہ آیت پڑھ لے گا اورپہاڑ پر بھی اگر یہ آیت پڑھے گا تو وہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے پھٹ سکتا ہے۔

گھر میں کوئی نہ کوئی چھوٹی موٹی بیماریوں ہوتی ہیں۔ کوئی بھی انسان انکار نہیں کر سکتا کہ اس کے گھر میں بیماری نہیں ہے۔ ہر انسان کے گھر میں چھوٹی موٹی بیماری، سردرد اچانک ہو جاتا ہے بعض اوقات کچھ درد ہو جاتا ہے تو آپ صبح نہار منہ اس کو سات مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لے انشاءللہ بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا. وہ آیت مبارکہ یہ ہے. اَ فَحَسِبتُم اَنَّمَا خَلَقنٰکُم عَبَثاً وَّ اَنَّکُم اِلَینَا لَا تُرجَعُونَ o فَتَعٰلَی اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ ۵ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ۵ رَبُّ العَرشِ الکَرِیمِo وَ مَن یَّدعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھاً اٰخَرَ لَا بُرھَانَ لَہ بِہٰ ۱ اِنَّہ لَا یُفلِحُ الکٰفِرُونَ o وَ قُل رَّبِّ اغفِر وَ اَ ر حَم وَ اَنتَ خَیرُ الرّٰحِمِین o (سورہ المومنون : آیت 110 تا 118)

Leave a Comment