ادرک غذائیت اور بہت سارے طبی فوائد سے بھرپور جڑ کی شکل والی ایک سبزی ہے جو انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس سبزی کا شمار ان مصالحہ جات میں کیا جاتا ہے جو کھانا پکانے کے لیے ضروری تصور کیے جاتے ہیں۔
کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
گیس کے مسئلے سے نجات
کھانے میں بے قاعدگی یا غیر متوازن غذا کی وجہ سے کچھ افراد کو گیس کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس کے علاوہ کچھ غذاؤں کی وجہ سے بھی یہ مسئلہ لاحق ہو سکتا ہے جو گیس کی وجہ بنتی ہیں۔ ادرک کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے گیس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
گیس سے اگر بر وقت چھٹکارا نہ پایا جائے تو معدے کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہر روز ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا استعمال کرنے سے گیس کی علامات میں واضح کمی آئے گی
۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ
کسی بھی موسم میں بیماریوں سے بچنے کا بہترین ذریعہ یہی ہے کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جو اوسٹیو آرتھرائٹس کا شکار ہوں، وہ اگر باقاعدگی کے ساتھ ادرک کی چائے استعمال کریں تو اس مرض کی علامات میں کمی آئے گی۔
ہاضمہ کے لیے مفید
چینی طب میں سینکڑوں سالوں سے ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ادرک کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ادرک کی تاثیر قدرے گرم ہوتی ہے، اس لیے اسے اگر کھانے سے پہلے استعمال کیا جائے تو ہاضمہ کا نظام مضبوط ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کھانا آسانی کے ساتھ ہضم ہوتا ہے۔
موسمی بیماریوں سے بچاؤ
بہت سارے ایشیائی ممالک میں سردی اور فلو سے بچاؤ یا ان سے چھٹکارا پانے کے لیے ادرک کو قدرتی دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے تازہ ادرک میں اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سانس کی نالیوں کے انفیکشن کے خلاف نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے