داغ دھبوں، پمپلز، کینسر اور ایکنی سے مخفوظ رہنے کے لیے آڑو کے بیج کا پاؤڈر کس طرح استعمال کرنا چاہیے ؟

admin

aaru ke beej ke fayde in urdu

آپ سب آڑو کے فائدوں سے تو اچھی طرح واقف ہیں لیکن آڑو کے بیج کے فائدوں کے بارے میں شاید آپ لوگ ابھی تک واقف نہیں کہ آڑو کے بیج سے بھی کس قدر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ آڑو کھانے میں جتنا لذیذ اور مزے دار ہوتا ہے اتنا ہی مفید بھی ہوتا ہے ۔

آڑو میں بےانتہا خوبیاں ہوتی ہیں ۔ آڑو خون کی کمی کو دور کرنے کا بہت بہترین ذریعہ ہے ۔ آج ہم آپ کو آڑو کے بیج کے فائدے بتائیں گے ۔ آڑو کے بیج اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو مختلف طبی مسائل سے نجات دیتی ہیں۔

آڑو کے بیجوں سے حاصل ہونے والے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں ۔

آڑو کے بیج میں پروٹینز، پوٹاشیم، منرلز ، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات موجود ہوتی ہیں ۔ یہ ہماری قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔آڑو کے بیج دھوپ میں خشک کر کے ان کا پاؤڈر بنا کر رکھ لیں ، اس کو مختلف طبی بیماریوں کے حل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

یہ پاؤڈر خواتین کے ماہانہ ایام میں درد کو کم کرنے کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ آڑو کے بیجوں کا پاؤڈر آنکھوں کو صحت مند رکھتا ہے۔آڑو کے بیجوں کے پاوڈر کے استعمال سے کینسر کے خلیوں کی نشوونما کی روک تھام کرتا ہے۔آڑو کے بیجوں کا پاؤڈر جلد کے مسائل حل کرنے میں بھی بے انتہا مفید ہے ۔

یہ تیل جلد پہ پمپلز،ایکنی اورداغ دھبوں کی صورت میں بے حد مفید ہوتا ہے ۔ آڑو کے بیجوں کا تیل جلد پر لگانے سے جلد میں نکھار آتا ہےآڑو کے بیج میں وزن کم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے ۔ آڑو کے بیجوں کا پاؤڈر بنا کر کھانے سے وزن کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔آڑو کے بیج کا تیل کان درد کی صورت میں کان میں ڈالیں تو اس سے درد میں فوری آرام مل جاتا ہے

Leave a Comment