Kala Namak Ke Fayde | Black Salt Benefits in Urdu

admin

Updated on:

Kala Namak Ke Fayde

کیا کالا نمک عام نمک سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟ اس نمک کے استعمال سے جسم میں آنے والی حیران کن تبدیلی آپ کو بھی اس نمک کو استعمال کرنے پر مجبور کردے گی

کالا نمک جو کہ ہر گھر میں پایا جاتا ہے جو اکثر لوگ ترش پھلوں پر چھڑک کر کھاتے ہیں تاکہ ان کا ذائقہ بڑھایا جاسکے۔

کالا نمک دراصل پہاڑی نمک ہے جس میں مصالحوں اور جڑی بوٹیوں کو شامل کیا جاتا ہے اور پھر بہت زیادہ درجہ حرارت میں گرم کیا جاتا ہے

اس نمک کو کوئلے میں مکس کرکے گرم کیا جاتا ہے تاکہ اس کو قابلِ استعمال بنایا جاسکے

مگر پاکستان میں کہیں کہیں یہ قدرتی حالت میں بھی پایا جاتا ہے اور عام نمک کی طرح ہی دستیاب ہوتا ہے اس میں عام نمک کے مقابلے میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہےجو کہ اس کے فائدہ مند ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔لیکن کالے نمک کو استعمال کرنے سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے۔۔۔؟

Kala Namak Ke Fayde

کالا نمک بد ہضمی، تیزابیت،موٹاپے، پیٹ کے مسائل، کھٹی ڈکاروں، بلغم کو نکالنے اور کم کرنے میں مدد گار ہے۔

اعصابی نظام کو مضبوط بناتا ہے جبکہ ڈپریشن کے مریضوں کے لئے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے

کالا نمک دوران خون کو تیز کرتا ہے جبکہ ہچکیوں کو کم کرتا ہے

موسم گرما میں کالے نمک کا استعمال لو لگنے سے محفوظ کرتا ہے

پیٹ کے کیڑوں کی صفائی اور نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے میں معاون ہوتا ہے

Leave a Comment