اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم اللطیف ہے ۔ اللطیف کا مطلب ہے ، بہت لطف و کرم فرمانے والا ۔ اخلاق حسنہ کے حصول اور خوف سے نجات کا یہ انتہائی مقبول اور مجرب وظیفہ ہے ۔ یا لطیف کا ورد کرنے کے بیشمار فوائد اور تاثیرات ہیں
اس وظیفہ کی برکت سے طبیعت میں اللہ تبارک و تعالیٰ کے بندوں کے لئے رحمی ،نرمی اور رقت پیدا ہوتی ہے اور اخلاق حسنہ نصیب ہو جاتے ہیں۔ اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے سے نفس کے احوال سے آگاہی حاصل ہوتی ہے
اس وظیفے کو پڑھنے والا اپنے نفس اور قلب کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ارتکاب سے روک لیتا ہے
اسی طرح یا لطیف کا ورد کرنے سے دیگر بہت سے روحانی اسرار کی معرفت حاصل ہو جاتی ہے
اگر یا لطیف کا وظیفہ مکمل کر کے آخر میں یہ الفاظ دہرائے لیے جائیں تو خوف سے نجات حاصل جاتی ہے
لا تدرکہ الابصار و ھو یدرک الابصار و ھو اللطیف الخبیر
Bimari Se Shifa Ki Dua
اور حصول شفاء کے لئے اس کے آخر میں آیات شفاء میں سے کوئی آیت ملا کر پڑھنی چاہئے تو اللہ تبارک و تعالیٰ شفا عطا کر دیتا ہے جیسے: یا لطیف الذی هو یطعمنی و یسقینی و اذا مرضت فهو یشفین علاوہ ازیں فتح مشکلات کے لئے بھی یا لطیف کا وظیفہ انتہائی فائدہ مند ہے
یا لطیف کا وظیفہ کرتے وقت اوّل و آخر میں 11، 11 بار درود پاک پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔اس وظیفہ کو آپ حسب توفیق اور حسب منشاء جتنا عرصہ کے لئے چاہیں جاری رکھ سکتے ہیں