پنیر بوٹی کے استعمال کا معمول بنالیں جو آپ کی شوگر کو کنٹرول کرے اور ساتھ ساتھ وزن میں بھی کمی لائے۔
ذائقے میں کڑوی مگر مجموعی طور پر صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے والی جڑی بوٹی ’پنیر بوٹی‘ کے استعمال کے بے انتہا فوائد ہیں، اس میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ اسے متعدد بیماریوں کی بہترین دوا بناتے ہیں، اس کو روزانہ کی بنیاد پر اگر استعمال کیا جائے تو بہت سی بیماریوں سے دائمی طور پر چھٹکارا مل سکتا ہے۔
ماہرین جڑی بوٹیوں کی جانب سے پنیر بوٹی کو اس کے صحت پر اثرات اور بے شمار افادیت حاصل ہونے کے سبب ’ تخم حیات ‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔
پنیر بوٹی کو پنیر ڈوڈی بھی کہا گیا ہے، پنسار کی دکان سے یہ با آسانی مناسب قمیت میں مل جانے والی بوٹی رنگ صاف کرنے، شوگر، وزن میں کمی، پیٹ، جسم اور جوڑوں کے درد وغیرہ میں بے حد فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
پنیر بوٹی کے فائدے
پنیر بوٹی کے استعمال سے ہونے والے صحت پر اثرات کو سائنس بھی تسلیم کر چکی ہے، یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہت مددگار ہوتی ہے، یہ انسولین کی قدرتی پرورش میں اہم کردار ادا کرتی ہے، معدے کو طاقت بخشتی ہے، تیزابیت، جلدی امراض، بد ہضمی، تیزابیت اور پیٹ کے درد کا خاتمہ کرتی ہے، کیل، مہاسے، جھائیاں دور کرتی ہے، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، موٹاپے اور بڑھے ہوئے بلڈ کولیسٹرول میں کمی لاتی ہے
ماہرین کے مطابق اگر اس جڑی بوٹی کو پیس کر کیپسول کی شکل میں کھایا جائے تو اس کے زیادہ فوائد سامنے آتے ہیں جبکہ اسے زیادہ تر دیسی طریقے سے پانی میں بھگو کر استعمال کیا جاتا ہے
پنیر بوٹی کو استعمال کرنے کا طریقہ
ایک گلاس پانی میں 12 دانے پنیر بوٹی کے بھگو لیں اور رات بھر کے لیے گلاس کو ڈھانپ کر رکھ دیں۔
پنیر بوٹی کے اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں
بہترین نتائج کے لیے اس نسخے کو کم از کم 3 مہینے تک جاری رکھیں