ادرک چبانے کے کچھ ایسے فوائد جو آپ کو بھی ادرک کا استعمال کرنے پر مجبور کر دیں گے
ادرک کا استعمال تو آپ سب ہی کرتے ہیں۔ کبھی کھانا بنا کر، تو کبھی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیئے،تو کبھی جوس بنا کر، تو کبھی چائے میں ڈال کر پیتے ہیں۔ اس کے بے انتہا فوائد نے اس کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ ادرک کا استعمال جس طرح بھی کریں ہر طرح سے مفید ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹریل،اینٹی فنگل، ہوتی ہے ساتھ ہی ا س میں زنک، فاسفورس، سوڈیم ڈائیٹری فائبر، کیلشئیم، میگنیشئم، مینگنیز، وٹامن (بی، سکس، ای، بی 1، بی 2، بی 5)، اور آئرن سمیت تمام ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری اچھی صحت کی ضمانت ہے۔
مگر کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ اس کو چبا کر کھانے سے آپ کی صحت پر کیا بڑا اثر پڑتا ہے ؟ اور اس کو کس وقت چبا کر کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔۔؟
ماہرین غذائیت کے مطابق
ادرک کو چبا کر کھانے سے کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں انتہائی کارآمد ہے۔
جب آپ ادرک کو چباتے ہیں تو اس کا تازہ رس پیٹ میں چلا جاتا ہے جوکہ پیٹ میں موجود کیڑوں کے خاتمے کے لیئے بے انتہا مفید ہے۔
زیادہ بلغم آنے کی بیماری میں بھی ادرک چبا کر کھانا مفید ہے۔
اگر دانتوں میں کیڑا لگ جائے تو اس کو چبا کر کھائیں یہ کیڑوں کو جڑوں سے نکالنے میں مدد دیتی ہے۔
شوگر کے مرض میں اس کو چبا کر کھانا انسولین کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ہائپرٹینشن کا مرض لاحق ہے تو آپ روزانہ اس کو چبا کر کھائیں یہ زیادہ مفید ہے۔
حافظہ کمزور ہے تو ادرک کو چبائیں یہ آپ کی یاداشت کو
مظبوط بنانے میں مددگار ہے۔