لوبیا کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کر کے موٹاپے سے نجات دلاتا ہے

admin

لوبیا

لوبیا میں پوشیدہ صحت کے کچھ ناقابل یقین راز

لوبیا انسانی صحت کے لئے بے انتہا مفید ہوتا ہے۔ ہمیں اسے اپنی غذا میں ضرور شامل کرنا چاہئیے۔ گردوں کے مریض اگر لوبیا کھائیں گے تو ان کے لئے یہ بہت مفید ہے۔ لوبیا ناصرف انسانی جسم کو صحت مند اور توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس کے بے شمار فائدے بھی ہیں۔

آیت الکرسی کا خاص وظیفہ جو آپ کو جنت میں لے جائے

:بلڈ پریشر سے نجات

8 مختلف مطالعوں سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ غذا میں لوبیا کے استعمال سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

کسی بھی مقصد یا حاجت کے لیے آپ سورة کوثر کو تین دن اس طرح پڑھیں

:بڑھاپے کو دور کرے

پھلیوں میں ایک خاص فائبر ریسورٹرول پایا جاتا ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے۔ اسی لئے اس کا استعمال عمر رسیدگی کو دور کرتا ہے اور تیز رنگ کی لوبیا میں یہ جزو خاصی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

مکو دانہ جو کہ جگر اور معدے کے تمام مسائل کے حل میں فائدہ مند ہے

:اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ

جسم میں فری ریڈیکلز سے جسم، دماغ کے دفاعی نظام اور جلد پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، انار ،سبز چائے، بلوبیریز وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کو پورا کرتے ہیں۔ سرخ اور سبز لوبیا میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو 2 اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو شوگر اور موٹاپے کی وجہ بنتے ہیں۔

موبائل پر پڑھنے والی خراشوں کو دور کرنے کا انتہائی سستا اور آسان طریقہ

:موٹاپے کو دور کرتا ہے

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 35 موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ 4 مرتبہ 8 ہفتے تک لوبیا کھلایا گیا۔ پہلے ان کولیسٹرول، وزن، جسمانی کیفیت اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر کافی حد تک بہتر ہوگیا، موٹاپے میں کمی ہوئی ہے اور جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔

جو شخص میری قبر کے قریب کھڑا ہو کر مجھ پر درود پڑھتا ہے میں اس کو۔۔۔۔

:آنتوں کی صحت

لوبیا ہاضمے کے لیے مفید ہے، بیکٹیریا اور دیگر نظام کو مظبوط رکھتا ہے کیونکہ اس میں کئی طرح کے فائبر موجود ہوتے ہیں جو نہ صرف کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں بلکہ نظام ہاضمہ اور دورانِ خون کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

بیسن کی روٹی بلڈ پریشر کے مریضوں سے لے کر ذیابیطس کے مریضوں تک کے لیے فائدہ مند ہے

لوبیا کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے

اگر روزانہ تھوڑی سا لوبیا کھالیا جائے تو اس سے دماغ اور دل کے لیے خطرناک ایل ڈی ایل سی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ 25 فیصد تک ختم ہو جاتا ہے

Leave a Comment