Methi Dana Benefits in Urdu | Methi Dana Ke Fayde | Fenugreek Seeds

admin

Methi Dana Benefits in Urdu Methi Dana Ke Fayde Fenugreek Seeds

آپ کدو کی سبزی بنائیں یا کڑہی بنائیں میتھی دانے کا تڑکہ ہم اکثر اس قسم کے کھانوں میں ضرور لگاتے ہیں یہ بھورے رنگ کے چھوٹے چھوٹے دانے ہوتے ہیں جو کہ بہت ہی خوشبودار اور ذائقے دار ہوتے ہیں اور اس کے تڑکے سے کھانے میں بہترین خوشبو بھی آ جاتی ہے۔ یہ آپ کے بالوں اور جِلد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

جِلد پر میتھی دانے کے فوائد:
• میتھی دانے کے جلد پر استعمال سے آپ کے چہرے پر نکھار آئے گا کیونکہ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہے جو کہ جلد کو نکھارنے میں معاون ہے، اس کے لئے میتھی دانے کو بھگو کر اسے پیس لیں اور پھر اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔
اس سے چہرے پر قدرتی کلنزنگ ہوگی اور آپ کا چہرہ صاف اور چمکدار ہوگا۔

• جس پانی میں میتھی دانے کو بھگویا ہو اسے آپ پھینکنے کے بجائے اپنے چہرے پر اسپرے کر لیں یہ ایک قدرتی فیشل ٹونر ہے۔

• اگر میتھی دانے کو پیس کر اس سے آپ چہرے کا اسکرب کریں گی تو اس سے بھی آپ کے ڈیڈ اسکن سیلز ختم ہوں گے۔

• اگر آپ کی اسکن بہت ڈرائی ہو گئی ہے تو میتھی دانے کو رات بھر بھگو کر اسے پیس لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دہی ملا کر اس ماسک کو چہرے پر لگائیں چہرے کا روکھا پن ختم ہو جائے گا۔

• اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے ہیں تو میتھی دانے کو پیس کر دودھ میں ملا کر چہرے کے ساتھ ساتھ آنکھوں پر بھی لگائیں تو اس سے سیاہ ہلکے ختم ہو جائیں گے۔

بالوں پر میتھی دانے کے فوائد:
• اگر آپ کے بال بھی جھڑ رہے ہیں تو رات بھر میتھی دانے کو بھگو کر صبح اسے پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور اس ماسک کو بالوں پر لگائیں تو اس سے آپ کے بال گِرنا بند ہو جائیں گے۔

• اگر آپ بالوں کو لمبے مضبوط اور سیاہ بنانا چاہتی ہیں تو ناریل کے تیل میں میتھی دانہ ڈال کر اسے دس دن کے لئے رکھ دیں پھر اس تیل کو استعمال کریں۔ کچھ دن میں ہی فرق واضح نظر آئے گا۔

Leave a Comment