Raat Ko Kheera Khane Se Kya Hota Hai

admin

Raat Ko Kheera Khane Se Kya Hota Hai

سلاد کھانا تو سب ہی کو پسند ہوتا ہے۔ لیکن کیا رات کے وقت کھیرا کھانا بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے؟

کھیرا ایک سکون بخش سبزی ہے، اسے کھانے سے انسان کو فریش نیس محسوس ہوتی ہے۔ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ کھیرا غذائی اجزاء سے بھرپور ایک سبزی ہے ، اسے عام طور پر کچا ہی کھایا جاتا ہے۔ اسے زیادہ تر ہر قسم کی سلاد میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے دن میں یا رات میں بھی کھانا پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ ایک پلیٹ کھیرا کھا لیں تو آپ کا اچھا خاصا پیٹ بھر جاتا ہے ۔ کچھ لوگ اس کو ناشتے میں بھی لیتے ہیں ، ڈائٹ والے افراد اس کے بہت قدردان ہیں کیونکہ اس میں پانی کی مقدار زیادہ ہے تو اس سے زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنا کا احساس ہوتا ہے۔ اس میںکاپر، وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، مینگنیج، میگنیشیم اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر اور آپ کے دل کے مسائل حل کرنے میں بہت مددگار ہیں۔ لیکن کیا رات کو کھیرا کھانا درست ہے؟ کھیرا ہماری صحت پر کسی قسم کے مضر اثرات تو نہیں چھوڑتا؟

رات کو کھیرا کھانا:
کھیرا کھانا ویسے تو اچھا ہے لیکن رات میں اسے کھانے سے کئی طرح کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، یہ کیونکہ دیر سے ہضم ہوتا ہے تو اس سے ہاضمے کے مسائل ہو سکتے ہیں، گیس ہو سکتی ہے جس سے آپ کی نیند خراب ہو جاتی ہے۔ اس لئے سلاد میں شامل زیادہ تر سبزیاں جن میں چقندر، کھیرا، گاجر، بند گوبھی وغیرہ شامل ہیں یہ نہ کھائیں تو بہتر ہے کیونکہ ان سب میں آئرن ہوتا ہے اور یہ بھاری پن پیدا کرنے کی وجہ بن سکتی ہیں۔

1۔ پیٹ کے مسائل:
رات کو کھیرا کھانے سے گیس، بدہضمی اور پیٹ ک درد کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہ ہضم دیر سے ہوتا ہے اس لئے اگر اس کو رات کو دیر سے کھایا جائے تو سینے میں جلن وغیرہ یا بھاری پن بھی محسوس ہو سکتا ہے
زکام یا گلے کی تکلیف:
جن لوگوں کو نزلہ، زکام یا الرجی رہتی ہے ان کو خاص طور پر رات کے وقت کھیرا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے تو گلا بھی خراب ہوسکتا ہے اور نزلہ زکام بڑھ بھی سکتا ہے۔

Leave a Comment