Ya Mominu Ya Salamo Wazifa Dua Qabool Hone Ki Dua

admin

Ya Mominu Ya Salamo Wazifa Dua Qabool Hone Ki Dua

اللہ رب العزت کے اسم مبارک ” السلام ‘ کے وظیفہ کو پڑھ کر کسی بھی قسم کے مریض پر دم کرنے سے اللہ تعالیٰ مریض کو موت کے سوا ہر مرض سے شفا دے گا ۔ نیز اس کو پڑھنے والا انسان شیاطین کے وسوسوں سے ، اِنس و جن کے وسوسوں سے اور شیطان و جن اور انسانوں کے شر سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ اس وظیفے کو کرتے وقت وظیفہ کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اس وظیفہ کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں ۔ اللہ تعالیٰ کے اس مبارک اسم کے وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن ، 21 دن یا 40 دن یا حسب توفیق اس سے بھی زیادہ عرصے کے لئے جب تک چاہیں جاری رکھ سکتے ہیں۔

” یا مُؤْمِنُ ” اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک کا وظیفہ کرنے والا شیطان کے شر سے ہمیشہ محفوظ رہتا ہے اور اس کا ظاہر اور باطن، مال اور جان اللہ رب العزت کے حفظ و امان میں ہوتا ہے ۔ اس کی برکت سے فرائض کے بعد پڑھنے سے دیانت داری، ایمان داری اور راست بازی نصیب ہوتی ہے اور اس نام کی برکت سے ساری دعائیں بھی قبول ہوتی ہیں ۔

یَا سَلَامُ یَا مُؤْمِنُ کا وظیفہ کرنے سے دشمن کے خوف اور رعب کے اثرات ختم ہوجاتے ہیں ۔ بالخصوص اگر کوئی مسافر ان دونوں اسماء کو ملا کر پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کرنے والے کو دوران سفر ہر طرح کے خطرے اور خوف سے محفوظ رکھے گا۔ اس وظیفے کو کرتے وقت اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی کو پڑھ کر اس کا سو (100) بار روزانہ ورد کریں۔ اس وظیفہ کو آپ حسب ضرورت 11 دن ، 21 دن یا 40 دن یا حسب توفیق اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جب تک چاہیں جاری رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment