جس نے محرم میں شب جمعہ عبادت کی اس نے گویا شب قدر پائی

admin

shab e juma ki fazilat in urdu

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا، محرم کے مہینے کا اعزاز و اکرام کیا کرو جس شخص نے محرم کے مہینے کا اعزاز و اکرام کیا اللہ تعالیٰ اس کو جنت عنایت فرمائے گا اور اس کو جہنم سے نجات دیے گا۔( اکرام سے کثرت عبادت کی طرف اشارہ کیا ہے) آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے ذی الحجہ کے آخری دن اور محرم کے پہلے دن روزہ رکھا تو اس نے گویا سال بھر روزہ رکھا اور اس کے 60 سال کے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔

ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے پہلے، دسویں اور آخری دن محرم کا روزہ رکھا تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لئے تیس شہر بناتا ہے اور ہر شہر میں تیس محل ہوتے ہیں اور ہر محل میں تیس صفے ہوتے ہیں اور ہر صفے میں نہریں ،درخت، تخت ،دسترخوان، حوریں، غلمان اور لڑکے ہوتے ہیں۔

ایک اور روایت میں آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا جس نے اول محرم میں دس روزے رکھے گویا اس نے دس ہزار برس کی عبادت کی، رات کو قیام کیا اور دن کو روزہ رکھااور فرمایا جو شخص دوزخ کی آگ اپنے اوپر حرام کرنا چاہے وہ محرم کے روزے رکھے اور فرمایا اللہ نے اس مہینے کو سب مہینوں میں برگزیدہ کہا ہے اور فرمایا محرم کا ایک روز ایک سال کی عبادت سے زیادہ ہے اور فرمایا محرم کے مہینہ میں شبِ جمعہ کو عبادت کرنے والا ہے ایسا ہے گویا اس نے شب قدر پائی اور ہر رات کے بدلے انسانوں اور جانوروں کی عبادت کا ثواب پاتا ہے۔

Leave a Comment