کڑی پتہ کا استعمال ویسے تو کھانے میں خوشبو لانے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن آج اس کے طبی فوائد جانئے

admin

curry patta benefits in urdu

جانیں عام سے کڑی پتے کے قیمتی فائدے جو آپ کے ایک نہیں بلکہ کون کون سے مسائل کو ختم کرتا ہے؟قدرت کی پیدا کردہ ہر چیز میں شفا ہوتی ہے اس کے استعمال سے ہمیں فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اسی طرح پودے ، پھول، پتے بھی قدرت کا عطا کر دہ اہم تحفہ ہیں جن کا استعمال ہم مختلف ادویات کے طور پر کرتے ہیں۔

آج ہم جس ‘پتے’ کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں وہ ہے کڑی پتہ۔ اس کا استعمال ہم اکثر اپنے کھانوں میں خوشبو لانے کے لیے کرتے ہیں۔آیئے جانتے ہیں کہ کڑی پتے میں کون سے حیرت انگیز فوائد موجود ہیں؟

1- کڑی پتہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، جرنل آف چینی میڈیسن کی تحقیق کے مطابق کڑی پتہ خون میں کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتا ہے یہ کولیسٹرول کو آکسیڈنٹ ہونے سے بچاتا ہے۔

2- کڑی پتے کارمینیٹو سے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے یہ بدہضمی کا شکار لوگوں کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق کڑی پتے میں قبض کا علاج بھی موجود ہوتا ہے۔ کڑی پتہ معدے کو متوازن رکھتا ہے۔

3- کڑی پتے سے جھڑتے بالوں کا علاج بھی ممکن ہےکیونکہ اس میں فاسفورس، آئرن، وٹامن سی اور کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو بالوں کی نشوونما کو بہتر بناتی ہے۔

4- کڑی پتوں میں فولک ایسڈ اور آئرن شامل ہوتا ہے اسی لیے خون کی بیماری اینیمیا کا یہ بہترین علاج ہے ، اینیمیا جسم میں آئرن اور خون کی کمی اور اسے جسم میں جذب کرنے کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے جنم لیتی ہے جب کہ کڑی پتے فولک ایسڈ اور آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور مزید آئرن کو بھی بنانے میں مددگار ہے۔

Leave a Comment