رمضان کے روزوں کے علاوہ محرم کے روزوں کی فضیلت سب سے زیادہ بیان ہوئی ہے۔

admin

muharram ke roze ki fazilat in urdu

محرم الحرام کا مہینہ قابلِ عزت، احترام اور عظمت والا مہینہ ہے، اس میں دس محرم الحرام کے روزے کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے ،رمضان کے علاوہ باقی 11 مہینوں کے روزوں میں محرم کی دسویں تاریخ کے روزے کا ثواب سب سے زیادہ بیان ہوا ہے، اور اس ایک روزے کی وجہ سے گزرے ہوئے سال کے گناہِ صغیرہ معاف ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ نویں یا گیارہویں تاریخ کا روزہ رکھنا بھی مستحب ہے اور یومِ عاشورہ کے علاوہ اس پورے مہینے میں روزے رکھنے کی بھی فضیلت احادیث میں بیان ہوئی ہے، اور آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے ماہِ محرم میں روزہ رکھنے کی ترغیب دی ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا :افضل ترین روزے رمضان کے بعد ماہ محرم کے روزے ہیں، اور فرض کے بعد افضل ترین نماز تہجد کی نماز ہے۔

’’[عن أبي هريرة:] سئل: ای الصلاة افضل بعد المكتوبہ؟ وای الصیام افضل بعد شهر رمضان؟ فقال ” افضل الصلاة، بعد الصلاة المكتوبة، الصلاة في جوف الليل ِ. وافضل الصيامِ، بعد شهر رمضان، صيام شهر الله المحرم “. مسلم (٢٦١ هـ)، صحيح مسلم ١١٦٣ • صحيح •‘‘.

اسی طرح عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا : جو شخص یومِ عرفہ کا روزہ رکھے گا تو اس کے دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا اور جو شخص محرم کے مہینہ میں ایک روزہ رکھے گا، اس کو ہر روزہ کے بدلہ میں تیس روزوں کا ثواب ملتا ہے۔

’’[عن عبدالله بن عباس:] من صام يوم عرفتہ كان له كفارت سنتین، ومن صام يوم من المحرم فله بكل يومثلثون يوم۔‘

Leave a Comment