جو کوئی اس اسم کا شب جمعہ وظیفہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے باطن کو اسرار و رموز کا خزینہ بنا دیتا ہے

admin

al hakam ka wazifa for hajat

اَلْحَکَم بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء الحسنٰی میں سے ایک اسم ہے ۔ الحکم کا مطلب یہ ہے ؛ فیصلہ فرمانے والا ۔ الحکم پڑھنے کی بے شمار فضیلتیں اور برکتیں ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں ۔ الحکم کا وظیفہ اسرار الہی اور حصولِ حکمت کے لیے انتہائی مقبول اور مجرب وظیفہ ہے ۔ اس وظیفے کی برکت سے الله تبارک و تعالیٰ اپنے بندے پر خصوصی انعامات نازل فرماتا ہے ۔

یَا حَکَم کا وظیفہ پڑھنے کی برکت سے اللہ تبارک و تعالیٰ بندے کو خوف الٰہی نصیب فرماتا ہے۔ پڑھنے والے کو کتاب وسنت سے علم و ہدایت نصیب ہوتی ہے اور جو کوئی کثرت کے ساتھ اس اسم مبارک کا وظیفہ کرتا ہے ، اس کے دل میں اللہ تبارک و تعالیٰ کے حکم سے حکمت کے چشمے پھوٹ جاتے ہیں ۔ جس کا اظہار پڑھنے والے کے عمل اور زبان سے ہوتا ہے۔ اسی طرح الحکم کے وظیفہ کو شبِ جمعہ کرنے سے اللہ تبارک و تعالیٰ باطن کو اسرار و رموز کا خزینہ بنا دیتا ہے۔

اس وظیفے کو پڑھتے وقت باوضو ہو کر اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 بار درود شریف پڑھ کر پھر الحکم کا ورد سو (100) مرتبہ روزانہ کریں۔اس وظیفہ مبارک کو آپ حسب ضرورت اور حسب توفیق 11 دن، 21 دن ، 40 دن یا پھر اس سے بھی زیادہ عرصہ تک کے لئے بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Comment