بالوں اور جلد کی خوبصورتی کے لیے پروٹین اور وٹامن دونوں ضروری ہیں۔اس لیے خوراک میں انڈے، سبزیاں،کلیجی، گوشت،پنیر کا شامل ہونا ضروری ہے،کیونکہ اس کے بغیرصحت مند بالوں کا وجود ناممکن ہے۔اچھی غذا ہی بالوں کو چمکدار بناتی ہے۔
جبکہ توانائی اور متوازن سے عاری غذا نہ صرف ہمارے جسم کو کمزور اور لاغر کرتی ہے ۔بلکہ بالوں کے رنگ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اور اس کی وجہ سے بال گرنا بھی شروع ہو جاتے ہیں۔آج کا ٹوٹکہ سے آپ کےبالوں کے ٹوٹنے اور خشکی کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ آج ہم آپ کو ایک قدرتی آئل بنانا سکھائیں گے ۔آپ نے ایک گھنٹہ صرف اس تیل کو اپنے بالوں پر لگانا ہے اس کے بعد سرکو دھو لینا ہے پہلے ہی استعمال سے دیکھیں گے۔ کہ قدرتی چیز کااثر سامنے آجائے گا ۔
ایک کنٹینر لے لینا ہے۔ سب سے پہلے ایک انڈہ لے لینا ہے۔اس میں انڈہ توڑ کر ڈال دینا ہے۔ پھر اس میں سرسوں کا خالص تیل شامل کریں۔ آپ نے ایک پیالی کا چوتھا حصہ سرسوں کا تیل اس انڈے میں شامل کردینا ہے ۔پھر اس میں دوچمچ دہی کے ڈالنے ہیں۔ جو کہ بالوں کی خشکی کو دور کرنے کیلئے بے حد مفید ہے ۔
اس کے بعد آخر میں اس میں میتھی دانہ شامل کرنا ہے۔ یہ دو قسم کا ہوتا ہے موٹا اور باریک۔ دونوں میں سے جو مل جائے وہ لے لیں۔ ۔پھر آپ نے ڈیڑھ چمچ میتھی دانے کا اس میں شامل کرنا ہے ۔ پھر ان تمام چیزوں کو گرینڈ کرلینا ہے۔ پھر آپ نے جو اوپر تیل نظر آرہا ہوگا۔ اس کو چھان لینا ہے۔ جتنا آئل بھی نکلتا ہے نکال لینا ہے ۔اگر آپ اپنے بالوں کو بہت تیزی سے بڑھانا چاہتے ہیں ۔
تو یہ تیل آپ کے لیے بہت مفید ہے ۔ آپ نے دن میں کسی بھی وقت اس تیل کو لگا کر ایک گھنٹہ چھوڑ دینا ہے ۔ یہ ان لوگوں کے لئے بہت اچھا ٹوٹکہ ہے جن کے بالوں میں خشکی ہے۔ یہ خشکی کو بلکل ختم کردیگا۔ تیل لگانے کے بعد پھر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنا ہے ۔ انشاء اللہ اس کے استعمال سے افاقہ ہوگا۔