ایلوویرا جیل چہرے کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیے بھی بے انتہا مفید ہے

admin

aloe vera gel for face benefits in urdu

ایلوویرا صدیوں سے مختلف بیماریوں میں بطور علاج استعمال کی جانے والی ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے، اس کے استعمال سے بغیر کسی نقصان کے بے شمار فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، ایلوویرا صحت میں اضافے، بالوں اور جِلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے نہایت مفید پودا ہے۔

ایلوویرا کو کنوار گندل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایلو ویرا کو کرشماتی پودا قرار دیا گیا ہے، اس میں وٹامن اے، بی اور ای، 12 اور متعدد منرلز بھی پائے جاتے ہیں، ایلوویرا کو تازہ توڑ کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ مارکیٹس میں کاسمیٹک کی صورت میں بھی ایلوویرا جیل دستیاب ہے۔

نرم ملائم، پرسکون، بے داغ جِلد :

ایلوویرا جیل میں امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جس کے سبب اس کے استعمال سے جلد قدرتی طور پر موسچرائز رہتی ہے اور جھریوں کے بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے، اس کے پودے میں موجود امینو ایسڈ اور کمپلیکس، کاربوہائیڈریٹس مل کر جِلد کے لیے ایک مفید ہائیڈریٹنگ ایجنٹ بناتے ہیں جس کی۔وجہ سے ایلوویرا کے استعمال سے جِلد ہائیڈریٹڈ رہتی ہے۔

وٹامن ای، سی اور بیٹا کیروٹین کی موجودگی سے جلد کے خلیے صحت مند ہوتے ہیں اور چہرے کی جلد سے جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے، ایلوویرا بغیر کسی چکناہٹ کے اسکن کو موسچرائز بھی رکھتا ہے اور یہ قدرتی اور بہترین سن اسکرین ہے۔

ایلوویرا جیل زخم کو جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے:

ایلوویرا کے استعمال سے زخم جلدی بھر جاتا ہے اور اس کا استعمال جلد پر گہرے نشانات بھی نہیں پڑنے دیتا، جلد کے جلنے کی صورت میں بھی ایلوویرا جیل بار بار لگانے سے زخم جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
ایلوویرا جیل کا استعمال جلد میں’کلاجین کی مقدار بڑھاتا ہے جس کے سبب متاثر جلد کو جلد نئے خلیے بننے میں مدد ملتی ہے۔

گرتے بالوں کو روکتا ہے ، بالوں کو جَلدی لمبا کرتا ہے:

بالوں کا جھڑنا آج کل ہر فرد کا مسئلہ ہے۔ جھڑتے بالوں کو روکنے کے لیے ایلوویرا کا استعمال انتہائی مفید ہے، ایلوویرا میں موجود ’پروٹو لائیٹک انزائمر‘ متاثرہ بالوں کے خلیوں کی مرمت کرنے میں مدد دیتا ہے اور بال گرنے یا ٹوٹنے کے بجائے صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں، ایلوویرا بالوں کے لیے ایک قدرتی کنڈیشنر بھی ہے۔

Leave a Comment