گرمی میں جہاں سارا گھر دھوپ کی وجہ سے گرم رہتا ہے، دیواروں کو ہاتھ لگاؤ تو وہ بھی تپ رہی ہوتی ہیں وہیں کچن کا تو سب سے زیادہ برا حال ہو رہا ہوتا ہے کیونکہ کچن میں تو سارا ہی دن کھانا بنتا رہتا ہے۔ دوپہر کے وقت تو روٹی بنانے کے بعد کچن سے آدھا گھنٹہ تک تپش اور گرمی ہی نہیں نکلتی یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کچن میں کوئی آگ کا گولہ ہو۔
اب کچن میں تو آپ اے سی لگا نہیں سکتے، ایگزاسٹنگ فین لگانے سے بھی اکثر گرم ہوا ہی محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اب مارکیٹ میں ایک اتنی اچھی کولنگ ٹیکنالوجی موجود ہے جو صرف 300 سے 500 روپے میں کچن کو ٹھنڈا رکھنے کا کام دیتی ہے جس کی وارنٹی بھی 2 سے 5 سال تک کے لیے دی جاتی ہے۔
سن کو آپ کو حیرانی تو ہائی ہو گی کہ یہ کون سی ٹیکنالوجی ہے جو گرمی میں کچن کو اتنے سستے پیسوں میں اتنے سالوں تک ٹھنڈا رکھ سکتی ہے؟
دراصل پلاسٹو سیمنٹ نامی کولنگ ایجنٹ بازار میں آج کل بآسانی دستیاب ہے جس کو آپ اپنے کچن یا گھروں کی چھتوں پر بالکل اسی طرح لگا سکتے ہیں جیسے چھت پر سیمنٹ لگایا جاتا ہے بالکل ایسے ہی اس کی تہہ بھی لگائی جاتی ہے اور اس کے بعد ایک کپڑے سے اس کو چھت پر چسپاں کر دیا جاتا ہے۔ پھر ایک پلاسٹک شیٹ نما کور لگایا جاتا ہے جس سے پلاسٹو سیمنٹ کی ٹھنڈک کور کے اندر رہتی ہے اور خشک ہونے پر یہ ٹھنڈ سارے کچن یا گھر کو ملتی ہے۔
اس کے فی مربع فٹ کی قیمت 50 روپے ہے جب کہ پورے کچن پر تقریباً 300 سے 500 روپے کا خرچہ آئے گا۔ اگر آپ پورے گھر پر لگوانا چاہیں تو اس کی قیمت 6 سے 8 ہزار روپے تک ہوگی۔ اس میں بھی کئی قسم کی کوالٹیاں موجود ہیں جو کہ وارنٹی کے حساب سے بکتی ہیں۔